• Oct 3 2024 - 09:57
  • 105
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

اگر امریکہ خطے میں اپنا شر کم کر لے تو جنگیں مکمل طور پر ختم ہو جائیں، رہبر انقلاب اسلامی ایران

رہبر معظم نے اعلی ایرانی علمی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کے غم میں ہم عزادار ہیں۔ عزاداری ہمیں زندگی بخشتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے کچھ دیر پہلے ایران کے علمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کے گروپ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ہم سوگ میں ہیں، لیکن میں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے ساتھ ملاقات کو ملتوی نہیں کیا، کیونکہ ہماری عزاداری سید الشہداء (ع) کی طرح حیات آفرین اور ترقی بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک میں سوگ کی فضا ہے اس کے باوجود اس ملاقات کو ملتوی نہیں کیا گیا کیونکہ ممتاز علمی شخصیات کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آج کی اس نشست سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہم سوگوار ہیں تاہم سوگواری کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کونے میں بیٹھ جائیں۔ ہماری عزاداری حضرت امام حسینؑ کی عزاداری کا تسلسل ہے جو زندہ ہے اور زندگی عطا کرتی ہے۔ ہم سوگوار ہے لیکن ہمارا سوگ ہمیں آگے بڑھنے اور پیشرفت کی طرف لے جاتا ہے۔ میں اس پیغام کو اپنے دل و جان میں نافذ کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں احساس ہونا چاہئے کہ ہماری عزاداری ہمیں ترقی کی طرف لے جاتی ہے۔

رہبر معظم نے کہا کہ البتہ لبنان کے مسائل اور شہید بزرگ و عزیز حسن نصراللہ کے بارے میں کچھ نکات ہیں جو مستقبل قریب میں بیان کروں گا۔ ان شاء اللہ

اس وقت فقط اتنا کہوں گا کہ ہمارے خطے میں مسائل کی بنیادا یعنی لڑائی، جنگ، پریشانی اور دشمنی یہ سب ان طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے ہیں جو خطے میں صلح اور امن کا دم بھرتی ہیں یعنی امریکہ اور بعض یورپی ممالک ہیں۔ اگر یہ ممالک اس خطے میں اپنی موجودگی کو کم کریں تو بلاشک یہ لڑائیاں، جنگیں اور جھڑپیں مکمل ختم ہوں گی اور خطے کے ممالک باصلح و سلامتی کے ساتھ اپنا اور خطے کا انتظام سنبھال سکیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایک دن کسی ملک کو ورغلاتے ہیں؛ صدام جیسے کو ورغلاتے ہیں۔ تلخ واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ایک دن جب وہ اس کی پشت پناہی کرنے والے نہیں ہوتے ہیں تو دو ملکوں کے درمیان صلح و دوستی برقرار ہوتی ہے چنانچہ اربعین مشی کے دوران آپ نے نزدیک سے دیکھ لیا۔ اس خطے میں اس طرح کے مسائل ہیں۔ دوسرے ممالک بھی اسی طرح ہیں۔ جو ممالک آج خطے کی سلامتی کا نعرہ لگاتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں وہی اس خطے کے بنیادی مسائل ہیں۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اللہ کی توفیق کے ذریعے ایرانی قوم دوسری اقوام کی مدد سے اس خطے سے دشمنوں کے شر کو کم کرے گی۔ ان شاء اللہ

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ علمی شخصیات کا اہم ترین وظیفہ ایک علمی تحریک اور لہر ایجاد کرنا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: