پیام نور یونیورسٹی

پیام نور یونیورسٹی

پیام نور یونیورسٹی

پیام نور یونیورسٹی ایک یونیورسٹی سے بڑھ کر ایک "یونیورسٹی نیٹ ورک" سمجھا جاتا ہے جس کے  کیمپس پورے ایران میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس یونیورسٹی کا طریقہ تدریس بالمشافہ اور جز وقتی    (بالمشافہ و فاصلاتی) ہے۔ اس یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس تہران میں واقع ہے، جبکہ ایران کے ہر صوبے میں بھی اس یونیورسٹی کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے ایک کیمپس قائم کیا گیا ہے۔

پیام نور یونیورسٹی کی تاریخ

پیام نور یونیورسٹی نے 1988ء میں اپنی تعلیمی  سرگرمیاں  شروع کیں،  یقیناً تعلیمی عمل کے باضابطہ آغاز سے تقریباً دو ہی سال بعد اس کے قیام کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ پیام نور یونیورسٹی کے طلباء کے پہلے بیچ نے 28 کیمپسز میں پانچ  مضامین میں تعلیم حاصل کی۔ اگلے ہی چند سالوں میں یونیورسٹی اپنے کیمپسز کو تیزی سے وسعت دینے میں کامیاب ہوئی اور جلد ہی یہ یونیورسٹی ایران کے اعلیٰ تعلیم ی مراکز میں سے ایک بن گئی۔ آج اس یونیورسٹی نے ایران کے  اکتیس  (31) صوبوں میں صوبائی یونیورسٹیوں کے طور پر کیمپس قائم کر رکھے ہیں اور پورے ایران میں اس کے کیمپسز کی تعداد 460 تک پہنچ چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی تعداد تقریباً 3,500 ہے جبکہ سن 2023ء  میں اسکے مجموعی طلباء کی تعداد تقریباً 344,000 تھی۔  جز وقتی تعلیم کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان ، یونیورسٹی کے تعلیمی ٹیکنالوجی اور خود سیکھنے کے عمل پر مبنی نصابی کتب کے استعمال نے  طلبہ کے کلاس روم میں ہونے کی ضرورت کو کم کرنے کی کوشش کی۔ چنانچہ پیام نور یونیورسٹی نے ایران میں اعلیٰ تعلیم کی توسیع میں خصوصی کردار اداء کیا۔ آج پیام نور یونیورسٹی کے تعلیمی شعبوں کو نو  (9) موضوعات کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے:

  1. ادب اور انسانیت  (Department of Literature and Humanities).
  2. الٰہیات و علوم اسلامی (Theology and Islamic Studies).
  3. سماجی علوم  (Social Sciences).
  4. بنیادی علوم  (Basic Science).
  5. تعلیمی علوم اور نفسیات (Education and Psychology).
  6. زرعی سائنسز (Agricultural Sciences).
  7. ٹیکنیکل اور انجینئرنگ (Technical and Engineering).
  8. مینجمنٹ، اکنامکس اور اکاؤنٹنگ (Management, Economics and Accounting).
  9. فن اور فن تعمیر(Art and Architecture).

ان میں، "بنیادی علوم" ، "ادب" اور ہیومینیٹیز" کی فیکلٹی اسی وقت بنائی گئی تھی جب یونیورسٹی قائم ہوئی اور یہ دیگر فیکلٹیز سے پرانی ہیں۔ ان نو تعلیمی شعبوں کے تحت تقریباً تمام تعلیمی موضوعات کی تعلیم  کی پیشرفت قابل تعریف ہے۔ یونیورسٹی کے ہر کیمپس  کو متعدد علاقائی ضروریات اور صلاحیتوں کی بنیاد پر تعلیمی پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے شعبے میں پیام نور یونیورسٹی کل 37 جرائد شائع کرتی ہے، جن میں شائع ہونے والے مضامین کی کل تعداد 2023ء تک 8300 عنوانات سے تجاوز کر چکی تھی۔ یونیورسٹی کے جرائد کے 37 جرائد میں سے چھ جرائد بین الاقوامی سطح پر اور انگریزی  زبان میں شائع ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلباء اور محققین کو تحقیقی خدمات فراہم کرنے کے لیے 20 تحقیقی ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ پیام نور یونیورسٹی نے محققین کی مدد کے پیش نظر کئی سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس اور علمی و فنی ترقی کے مراکز قائم کیے ہیں۔ ضروری بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے کر اور خطرے کو کم کر کے، یہ مراکز چھوٹے اور درمیانے درجے کے یونٹس کی مدد کرتے ہیں جو ٹیکنیکل نظریات کی بنیاد پر قائم کیے گئے ہیں اور ان میں تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت  بھی موجود ہے۔ پیام نور یونیورسٹی کی نگرانی میں کل 39 علمی اساس پر مبنی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ "انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن گروپ" جدت اور صنعت سے متعلق یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے انتظام کا اہم مرکز ہے۔ یونیورسٹی میں 2022ء میں، "انوویشن آف کریٹیو انڈسٹریز اینڈ سافٹ ٹیکنالوجیز" کے نام سے ایک نیا سنٹر بھی بنایا گیا ہے، جو ایک انوویشن ایکو سسٹم بنانے اور جدت اور انٹرپرینیورشپ میں یونیورسٹی کی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے محققین کے درمیان مختلف صنعتوں سے رابطہ اور انہیں تحقیقی اداروں اور غیر ملکی محققین سے جوڑنا اس مرکز کے دیگر مقاصد کے طور پر بیان  کیا جاتا ہے۔

پیام نور یونیورسٹی کی بین الاقوامی سرگرمیاں

یونیورسٹی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کا انتظام "بین الاقوامی امور" کی مرکزی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ اس مرکز کے مختلف ممالک میں 17 نمائندے ہیں اور ایران میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے غیر ایرانی طلباء کو قبول کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد، ایران سے باہر کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی مراکز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنا، بین الاقوامی فورمز کی رکنیت اور ایرانی اور غیر ایرانی محققین کے لیے مطالعہ کے مواقع کا تعین اس مرکز کے فرائض میں شامل ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق 2023ء میں پیام نور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی طلباء میں زیر تعلیم غیر ایرانی طلباء کی تعداد تقریباً تین ہزار تھی۔ پیام نور یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباء کی تعلیم کے لیے قائم کیے گئے مراکز میں سے ایک فارسی زبان کا مرکز بھی ہے۔ اس مرکز نے 2016 ء میں اپنا کام شروع کیا اور فارسی بولنے والے غیر ایرانی طلباء کے علاوہ دیگر ممالک کے عام شہریوں کو بھی فارسی زبان کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

نام پیام نور یونیورسٹی
ملک ایران
قسمغیر منافع بخش
طلباء کی کل تعداد344000
غیر ملکی طلباء کی تعداد3000
رابطہ02123320000
ویب سایٹhttp://www.pnu.ac.ir/portal/home/

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: