هفته وحدت
لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں "وحدت امت میں منہج رسالت" کے زیر عنوان کانفرنس کا انعقاد
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور پاکستان میں سرور کائنات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ھفتہ وحدت کی مناسبت سے "وحدت امت میں منہج رسالت" کے عنوان سےکانفرنس منعقد ہوئی. اس سالانہ کانفرنس میں محترم جناب جعفر روناس، ثقافتی اتاشی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور؛ امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم جناب سراج الحق؛ محترم جناب ڈاکٹر حسن محی الدین، چیئرمین سپریم کونسل ادارہ منہاج القرآن پاکستان؛ محترم جناب سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان؛ جامعہ نعیمیہ لاہورکے سربراہ، مولانا ڈاکٹر راغب نعیمی؛ اور پاکستان بھر سے تمام مذاہب اسلامی بہت سے دوسرے علماء و مشائخ نے شرکت کی.
اپنا تبصرہ لکھیں.