• Jun 16 2022 - 15:23
  • 167
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)
قونصل جنرل اور ثقافتی اتاشی اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کا "روزنامه منٹ مرر" کے ہیڈ آفس کا دورہ

قونصل جنرل اور ثقافتی اتاشی اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کا "روزنامه منٹ مرر" کے ہیڈ آفس کا دورہ

"پاکستان اور ایران کی ثقافت اور روایات مشترک ہیں اور ہم پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس ثقافتی رشتے کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں." جعفر روناس

۱۶ جون ۲۰۲۲  بروز جمعرات، قونصل جنرل محترم جناب محمد رضا ناظری صاحب اور ثقافتی اتاشی و ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس صاحب نے پاکستان کے مشہور انگریزی اخبار "منٹ مر ر"  کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور  ایڈیٹر ان چیف ، محترم جناب علی سجاد صاحب  سے ملاقات کی. انہوں نے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کے حوالے سے "منٹ مر ر میڈیا ہاؤس" کی کاوشوں کو سراہا.

 

 قونصل جنرل محترم جناب محمد رضا ناظری صاحب نے کہا کہ "مغرب صحافت کے میدان میں اسلامی ممالک سے زیادہ حاوی ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہمیشہ، اسلامی ممالک کی غلط تصویر پیش کرتا ہے. گوانتاناموبے یا عراق میں امریکہ نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے لیکن بین الاقوامی  نے اسے کبھی کوریج نہیں دی."

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے جبکہ ایران توانائی سے مالا مال ملک ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.  ایران توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مد د کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اگر دونوں ممالک کی قیادت پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے تو دونوں اپنی قوموں کو مزید خوشحال بنانے میں مد د کر سکتے ہیں."

 

ثقافتی اتاشی و ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس صاحب نے کہا کہ "پاکستان اور ایران دو دوست برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کی بہت سی قدریں مشترک ہیں. لیکن دشمن ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئیے کوشاں رہتا ہے. اس مقصد کے لیے میڈیا اس کا بہترین ہتھیار ہے اوراس کے ذریعہ ہمیشہ دونوں ممالک کا من گھڑت منفی رخ دنیا کو پیش کرتا ہے."

 

 انھوں نے مزید کہا کہ "اب چونکہ دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہو رہی ہے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کے مابین اس ذرائع ابلاغ اور الیکٹرانک مواصلاتی رابطے کی اہمیت کو سمجھیں. پاکستان اور ایران کی ثقافت اور روایات مشترک ہیں اور ہم پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس ثقافتی رشتے کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں."

 

انھوں نے مزید کہا کہ "اب چونکہ دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہو رہی ہے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کے مابین اس ذرائع ابلاغ اور الیکٹرانک مواصلاتی رابطے کی اہمیت کو سمجھیں. پاکستان اور ایران کی ثقافت اور روایات مشترک ہیں اور ہم پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس ثقافتی رشتے کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں."

 

منٹ مر ر  کے ایڈیٹر ان چیف ، محترم جناب علی سجاد صاحب کا کہنا تھا کہ "فی الحال، تمام پاکستانی میڈیا سیاست دانوں یا تاجروں کے زیر اثر ہے اور ہمیشہ ایک لابی کی حمایت کرتا ہے. آزاد صحافت کے احیاء کے لیے ضروری تھا کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جس کا ہدف نہ صرف اشتہارات اور پروپیگنڈے کی طرف راغب ہو بلکہ اندرون اور بیرون ملک معاشرے کے حقیقی مسائل کو حل کیا جائے. منٹ مر ر کا ایک مقصد پاکستان کے پڑوسی ممالک بشمول ایران، افغانستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے."

 

منٹ مر ر ایک انگریزی اخبار ہے جسے ایک سال قبل ۲۰۲۱ میں قائم کیا گیا تھا. یہ بیک وقت لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے پرنٹ شدہ شکل میں اور آن لائن شائع ہوتا ہے.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: