لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے شعبہ فارسی میں خطاطی کی نمائش کا انعقاد
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے شعبہ فارسی میں ۹ اگست ۲۰۲۳ بروز بدھ، خطاطی کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا. لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں خطاطی کی یہ نمائش شعبہ فارسی کے طلباء کے درمیان خطاطی کے مقابلے پر مشتمل تھی. لاہور میں ایرانی قونصل جنرل، محترم جناب جنرل مہران مواحد فر؛ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین، محترم جناب شاہد منیر نے نمائش کا افتتاح کیا. اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی محترمہ ڈاکٹر شگفتہ ناز؛ پرنسپل لاہور کالج برائے خواتین محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ انجم؛ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور لاہور کالج برائے خواتین کے شعبہ اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کی ڈین محترمہ سیدہ فلیحہ زھرا کاظمی اور طلباء کی ایک بڑی تعداد،لاہور کالج برائے خواتین کے مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران بھی نمائش موجود تھے. اس موقع پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں.
اپنا تبصرہ لکھیں.