لاہور: پانچ روزہ سالانہ بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز
لاہور کے ایکسپو سنٹر میں سالانہ بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز ہوگیا جوکہ ۵ فروری تک جاری رہے گا . کتاب میلے میں تقریباً ۱۶۵ مقامی اور غیر ملکی پبلشرز اور تعلیم ،ادب اور ثقافت سے متعلق تنظیموں نے سٹالز لگائے ہیں، جن میں اسلام، تاریخ،کمپیوٹر اور انجینئرنگ ، زبن و ادبیات وغیرہ سمیت دیگر موضوعات کی کتابیں نمایش کے لئیے رکھی گئیں ہیں. کتاب میلے میں مختلف ممالک سے پبلشرز شرکت کر رہے ہیں. خانہ فرہنگ ایران لاہور بھی اس بین الاقوامی نمائش میں میں نمایاں طور پر ایران کی ثقافت اور ورثے کی نمائندگی کر رہا ہے.
اپنا تبصرہ لکھیں.