• Apr 10 2023 - 11:06
  • 106
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

لاہور میں سینئر ادیبوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی کی جانب سے ۷ اپریل ۲۰۲۳، بروز جمعہ ؛ پاکستان کے نامور اور سینئر ادیب و مصنفین، الطاف حسن قریشی اور مجیب الرحمان شامی کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز برائے صحافت ۲۰۲۳ ملنے پر اعزازی افطار و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.  جناب جعفر روناس، ثقافتی اتاشی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ  ایران لاہور؛ لاہور میں ترکی کے قونصل جنرل جناب امیر اوزبے اور  مسٹر ڈو یو، پولیٹیکل چیف قونصلیٹ جنرل آف چائنہ لاہور نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی. اس کے علاوہ  معروف ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندے بھی استقبالیہ میں موجود تھے.

 

 

 

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور بہادری کے اعتراف میں  حکومت پاکستان  کی جانب سے سال میں ایک مرتبہ ۲۳ مارچ "جشن یوم پاکستاں" کے موقع پر منعقد کی جانے والی خصوصی صدارتی تقریب میں  دس کیٹیگریز میں سول ایوارڈز جن میں نشان امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز، ہلال امتیاز، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس، تمغہ شجاعت اور تمغہ الخدمت شامل ہیں؛سے نوازا جاتا ہے. اس سال صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان (۲۳ مارچ) کے موقع پر ۱۳۵ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو پاکستان کے سول ایوارڈز سے نوازا۔

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: