• Nov 14 2022 - 13:05
  • 173
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
جشن یوم اقبال

خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں خطاطی ورکشاپ اور فن پاروں کی نمائش

خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ہفتہ جشن یوم اقبال کے حوالے سے ۱۱ نومبر ۲۰۲۲، بروز جمعہ؛ خطاطی کی ورکشاپ اور عصر حاضر کے معروف پاکستانی خطاط جناب وسیم اشرف اور جناب اسلم ڈوگر کے فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی. اس خصوصی ورکشاپ میں لاہور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے فن خطاطی میں دلچسپی رکھنے والے طلبا اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور معروف خطاط جناب محمد اشرف ہیرا، جناب اسلم ڈوگر اور جناب وسیم اشرف سے فن خطاطی کے گر سیکھے. بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، جناب جعفر روناس اور ڈائریکٹر کوپرا آرٹ گیلری لاہور، جناب محمد جاوید نےخطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا افت تاح کیا. تقریب کے آخر میں طلبا کو سرٹیفیکیٹس اور اساتذہ کو سوئینئرز دئیے گئے.

 

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: