خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے زیر اہتمام نیشنل کیلیگرافی نمائش
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے زیر اہتمام ۶ جنوری ۲۰۲۴، بروز ہفتہ "نیشنل کیلیگرافی نمائش" کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جس میں پنجاب بھر سے ۱۵۰۰ سے زائد خطاطی کے آرٹسٹس شرکت کر رہے ہیں. اس نمائش کا افت تاح صوبائی وزیر ثقافت پنجاب، محترم جناب عامر میر اپنے دست مبارک سےکریں گے. اس نمائش کی افت تاحی تقریب میں لاہور سے مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور طلبہ شرکت کریں گے.