خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران- لاہور میں فارسی زبان کے دورہ بہار ۲۰۲۳ کے فائنل امتحان کا انعقاد
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران-لاہور میں ۱۵ اگست ۲۰۲۳ بروز منگل، فارسی زبان کے دورہ بہار ۲۰۲۳ سے ابتدائی اور انٹرمیڈیٹ سطح کے طلباء کا فائنل امتحان منعقد ہوا. اس امتحان میں ۳۵ میں سے ۳۲ طلباء نے شرکت کی. یہ بات قابل ذکر ہے کہ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران-لاہور ہر تین ماہ بعد فارسی زبان کے کورسز کا انعقاد کرتا ہے. موسم بہار کے سیشن میں کل ۳۵ فارسی زبان سے دلچسپی رکھنے والوں نے حصہ لیا. اور سمر سیشن بھی ۲۸ فارسی زبان سیکھنے والوں کی تعداد کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے. اب سیشن خزاں کے لیے داخلے شروع ہو گئے ہیں.
اس وقت خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران-لاہور میں ۶ سال کی عمر سے ۸۲ سال کی عمر کے افراد فارسی زبان سیکھ رہے ہیں.
اپنا تبصرہ لکھیں.