• Jan 9 2024 - 15:59
  • 62
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں قومی مقابلہ خطاطی۲۰۲۴ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

اس مقابلے کا مقصد پاکستان میں ابھرتے ہوئے نوجوان خطاطوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے : ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس

لاہور(۰۶ جنوری ۲۰۲۴ء)  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں  اشرف القلم کیلیگرافی فاؤنڈیشن کے تعاون سے قومی مقابلہ خطاطی۲۰۲۴ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے ۵۵ شہروں سے ریکارڈ تعداد میں ۱۰۰۴ خطاطین نے ۱۰۲۳ فن پاروں کے ساتھ حصہ لیا.  خانہ فرہنگ ایران میں قومی مقابلہ خطاطی  کی تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران منتخب فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افت تاح صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت محترم جناب عامر میرنے کیا. وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب محترم جناب عامر میر نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہورکے زیر اہتمام خطاطی کے مقابلہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: "پاکستان اور ایران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں. پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایک بھائی کی طرح ایران کا ساتھ دے گا. پنجاب حکومت ایران میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے. دہشت گردی سے پاکستان کی طرح ایران کو بھی جھکایا نہیں جا سکتا."  انہوں نے` مزیدکہا کہ "اسلامی فن خطاطی پوری دنیا میں مسلمانوں کی منفرد پہچان ہے۔ ایران مسلمانوں کے اس عظیم ورثہ کی آ ئندہ نسلوں میں منتقلی کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے."
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے کہا کہ "اس مقابلے کا مقصد پاکستان میں فن خطاطی کی ترویج و ترقی اور طلباء و ابھرتے ہوئے نوجوان خطاطوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرناہے تاکہ ان کی  فنی و تخلیقی صلاحیتوں کو متعارف کرایا جائے." جناب جعفر روناس نے ایران میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا جس نے اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.  
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط استاد اشرف ہیرا کا  ان مقابلوں کے انعقاد پر بھرپور تعاون پرشکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا. 
 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوصی مشیر برائے سیاحت،محترم جناب شبیر احمد عثمانی؛ ایڈیشنل کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو، محترم جناب ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی؛ ڈائیریکٹر پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ، محترم جناب غلام عباس فراصت؛ مصور ویلفیئر کونسل فیصل آباد کے سربراہ، محترم جناب حافظ عباس علی سمیت فن خطاطی سے متعلقہ اہم شخصیات اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فلمیں

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: