• Mar 23 2024 - 14:02
  • 101
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں جشن نوروز کی رنگا رنگ تقریب

لاہور (۲۲ مارچ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران – لاہور میں  نئے ایرانی سال کے آغازکی مناسبت سے جشن نوروز کی پر وقار  اور  رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایشیا کی  اقتصادی تعاون تنظیم (اکو)کے ثقافتی ادارے کے سربراہ محترم جناب ڈاکٹر سعد خان صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس تقریب میں جوکہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران – لاہورکے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس صاحب کی زیر نظارت منعقد کی گئی، میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران  لاہور، محترم جناب مہران موحدفر صاحب؛  ترکیہ کے قونصل جنرل، محترم جناب درمش باشتوغ ​صاحب؛ وزیر انسانی حقوق اور اقلیتی امور صوبہ پنجاب اور پاکستان سکھ کونسل کے سرپرست اعلٰی، محترم جناب سردار رمیش سنگھ اروڑہ صاحب؛ لاہور میں سری لنکا کے اعزازی قونصل، محترم جناب یاسین جوئیہ صاحب؛ لاہور میں ازبکستان کے اعزازی قونصل،محترم جناب نجیب مشتاق ووہڑہ صاحب؛ لاہور میں بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل، محترم جناب قاضی ہمایوں فرید صاحب؛ پاکستان کے مشہور موٹیویشنل سپیکر اور صدارتی ایوارڈ، نشان امتیاز یافتہ، محترم جناب قاسم علی شاہ صاحب؛ قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود صاحب؛  یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی قائم مقام وائس چانسلر، محترمہ جناب پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی صاحبہ؛ صدر صوفی تبسم اکیڈمی لاہور، محترمہ جناب ڈاکٹر فوزیہ تبسم صاحبہ؛ ڈائریکٹر صوفی تبسم اکیڈمی لاہور، محترم جناب آغا شاہد؛ صدرصوفی تبسم تھیٹر اینڈ ڈرامہ اکیڈمی لاہور، محترم جناب ڈاکٹر صوفی جاوید مصطفٰی صاحب؛ پروفیسر ایمریٹس جی سی یونیورسٹی لاہور، محترم جناب، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد صاحب؛ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارسی پنجاب یونیورسٹی، محترمہ جناب ڈاکٹر عظمیٰ زرین نازیہ صاحبہ؛ چغتائی لیبارٹریز لاہور میں شعبہ وائرولوجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کے سربراہ، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر) وحید الزماں طارق صاحب؛ چیئرمین کراس روٹ بائیکرز کلب پاکستان، محترم جناب مکرم ترین جہانگرد صاحب؛ سنئیر بائیکر، محترم جناب سلمان حمید کھوکھر صاحب؛ لاہور کے مشہور تاجر اور لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران؛ خانہ فرہنگ ایران لاہور کے فارسی  زبان اور خطاطی کے طلباء و اساتید؛ لاہور میں زیر تعلیم ایرانی طلباء؛  لاہور میں مقیم ایرانی خاندان اور ایرانی سفارتکاروں نے بھرپور شرکت کی. 
 
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور محترم جناب مہران موحدفر نے کہا کہ "نوروز ایک عالمی مشترکہ اور معنوی ورثے کے طور پر قوموں کے مابین اتحاد، برابری اور دوستی کا مظہر ہے. ہم پاکستان میں نوروز  کا جشن اس امید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ نئے سال میں دونوں قوموں کے تعلقات ہر شعبے میں پہلے سے بڑھ کر باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کے راستے میں پروان چڑھیں."
 
 
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور محترم جناب جعفر روناس نے کہا  کہ " ہم مختلف تہواروں کے خوبصورت امتزاج کے ایام  میں گزار رہے ہیں، جس میں نوروز  یعنی نیچر کی بہار، رمضان یعنی قرآن کی بہار،جشن بہاراں،  اوریوم پاکستان شامل ہیں.گزشتہ   سال  بہت سے اچھے اور برے واقعات بھی دیکھے لیکن ان سب واقعات میں، پچھلے سال کا المیہ، غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار تھی جنہوں نے غاصب صیہونی رجیم کے ظلم و ستم کے سائے میں بہت مشکل دن گزارے ،خوشی کے ان ایام میں ہمیں اپنے  مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے."  انکا مزید کہنا تھا کہ "گزرتے وقت کے ساتھ ہم نے دو دوست اور پڑوسی ممالک، ایران اور پاکستان، کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون سے لے کر علمی اور ثقافتی ترقی تک مختلف شعبوں میں تعاون  کو فروغ پاتے  ہوئے بھی دیکھا اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے."  ڈی جی خانہ فرہنگ  ایران لاہور نے یوم پاکستان کے موقع پراہلیان پاکستان کو دل کی اتاہ گہراہئیوں سے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
 
تقریب میں جشن نوروز کی روایت کے مطابق سفرہ ہفت سین سجایا گیا جو کہ آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا. خانہ فرہنگ  ایران لاہور  کے فارسی زبان کے طلبا نے ایرانی روایتی لباس میں نوروز کے روایتی نغمے پڑھ کر حاضرین سے خوب پذیرائی حاصل کی. 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: