• Apr 24 2024 - 14:29
  • 37
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور کے زیر اہتمام موجودہ دور میں خواتین اور خاندان کے روایتی اور جدید نظریات اور نقطہ نظر کے زیر عنوان کانفرنس

لاہور( منگل، ۲۳ اپریل ۲۰۲۴): صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدیٰ  کے دورہ لاہور کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور کے زیراہتمام "موجودہ دور میں خواتین اور خاندان کے روایتی اور جدید نظریات اور نقطہ نظر" کے زیر عنوان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا. اس کانفرنس میں یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنرز  کی ممبر، ڈین آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور دختران پاکستان کی نیشنل کوآرڈینیٹر، محترمہ عماره اویس رؤوف؛ جامعہ ام الکتاب عروہ الوثقیٰ کی پرنسپل، محترمہ سیدہ طیبہ بخاری؛ عروہ الوثقیٰ لاہور خواتین ونگ کی سربراہ، مسزعلامه سید جواد نقوی؛ سربراہ قرآن اور اہلبیت اکیڈمی، محترمہ جناب سکینہ مھدوی؛ ڈائریکٹر امور خارجہ، جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی رکن، محترمہ سمیعہ راحیل قاضی؛ انویسٹی گیشن سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب، محترمہ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری؛ چیئرمین، صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی، محترمہ ڈاکٹر فوزیہ تبسم؛ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ؛ امامیہ آرگنائزیشن لاہور کی خواتین ونگ کی سربراہ،  محترمہ ماہ بانو؛ ڈائریکٹر جنرل، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، حکومت پنجاب، محترمہ بینش فاطمہ ساہی؛ خواہران رسالت آرگنائزیشن کی سربراہ، محترمہ رباب رضوی؛  سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، طالبات اور عمومی خواتین نے شرکت کی.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: