خانہ فرہنگ ایران لاہور کے زیر اہتمام القدس کانفرنس
عالمی یوم القدس کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے 8 اپریل، 2024، بروز پیر "بین الاقوامی میدان میں صیہونی جرائم کے قانونی تناظر کا تجزیہ" کے زیر عنوان القدس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے. اس کانفرنس میں پنجاب بھر سے معروف ججز، بیرسٹرز، پنجاب کی معروف بار کونسلز سے وکلاء کی ایک تعداد شرکت کرے گی.