• May 30 2022 - 13:54
  • 180
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
فارسی زبان کے نئے سمر سیشن ۲۰۲۲ کی افتتاحی تقریب

خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جانب سے فارسی زبان کے نئے سمر سیشن ۲۰۲۲ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام

۲۶ مئی ۲۰۲۲ بروز جمعرات، خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جانب سے ڈائیریکٹر جنرل خانہ فرہنگ، محترم جناب جعفر روناس کی سربراہی میں فارسی زبان کے نئے سمر سیشن ۲۰۲۲ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا.

 

اس تقریب  میں قونصلیٹ جنرل اسلامی جمھوریہ  ایران لاہور، محترم جناب محمد رضا ناظری صاحب؛ پاکستان کے معروف فیلم ڈائیریکٹر جناب سید نور صاحب؛ پنجاب کے  ڈائیریکٹر جنرل  اوقاف، جناب سید طاھر رضا بخاری صاحب؛ معروف اقبال شناس، جناب وحیدالزمان طارق صاحب؛  لاہور کے فارسی زبان کے اساتذہ اور طلبا کے علاوہ دیگر معروف شخصیات نے شرکت فرمائی. یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ڈاکٹر عظمیٰ زرین نازیہ کی حال ہی  میں شائع شدہ  فارسی شاعری کی کتاب "نوائ زرین"  کی نقاب کشائی بھی اس تقریب کا خصوصی حصہ تھی.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: