• Nov 27 2023 - 18:13
  • 58
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تین روزہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب

"فلسطین میں ظلم و جبر انسانی اقدار کی پامالی کی واضح علامت ہے..." جعفر روناس

لاہور(۲۷ نومبر ۲۰۲۳) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی عکاسی اور فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےحوالے سے ۳  روزہ تصویری نمایش کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا. ۳  روزہ تصویری نمایش کا افتتاح قائم مقام قائم مقام قونصل جنرل ایران لاہور،  محمد رضا ربیعی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نائب امیر جماعت اسلامی اور ثقافتی اتاشی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے کیا. اس موقع پر چیئرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان، محترم جناب صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی؛ معروف اقبال شناس اور فارسی زبان کے شاعر، محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر وحید الزماں طارق؛ کیلیگرافرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری، محترم جناب عرفان قریشی؛ حافظ محمد حسین گولڑوی؛ دیگر معززین؛  یونیورسٹی کے طلباء  اور تاجر کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران لاہور کی اس کاوش کو بھرپور سراہا.

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: