• Apr 20 2023 - 12:16
  • 138
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے تعاون سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں جشن نوروز ۱۴۰۲ کا انعقاد

 
 
 
 
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کے تعاون سے گرمانی مرکز زبان و ادب، لمز (لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز) میں، ۲۱ مارچ ۲۰۲۳ بروز منگل، جشن نوروز ۱۴۰۲ کے حوالے سے ایک پرجوش تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب کے مہمان خصوصی جناب جعفر روناس، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے علاوہ  لاہور کی معروف ماہر اطفال، ڈاکٹر سیپنٹا کاکالیا؛ ڈائریکٹر گرمانی مرکز زبان و ادب، لمز، ڈاکٹر نادرہ خان؛ ڈاکٹر فاطمہ فیاض؛  فن و ثقافت، تعلیم وادب کے مختلف شعبوں سے متعلقہ معززین اور طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. 
 
 
 
اس موقع پر مقر رین نے جشن نوروز کے تاریخی اور افسانوی ماخذ کا تعارف کروایا اور حاضرین کو نوروز سے وابستہ ایک پرانی عرق گلاب اور خواھش کی رسم سے متعارف کروایا. جس میں ہر شخص کے ہاتھوں پر عطر پاش سے عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا اور آئینے میں دیکھتے ہوئے، ایک خواہش کرتے ہوئے اپنے چہروں کو خوشبو والے ہاتھوں سے چھونے کو کہا گیا. نوروز کی اس قدیمی رسم  نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا.
 
 
 
 جناب جعفر روناس نے اس قدیم فارسی روایت کو زندہ کرنے کے لیے گرمانی مرکز زبان و ادب، لمز کی کاوش کو سراہتے ہوۓ ایران اور پاکستان کے درمیان گرمجوشی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور ثقافتی پلیٹ فارمز پر قریبی رابطوں کے ساتھ ان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا. جناب جعفر روناس نے ۲۳ مارچ کو آنے والے یوم پاکستان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت فارسی اشعار پڑھے اور حاضرین کو نوروز کی مبارکباد دی.
 
 ایرانی روایتی سفرہ ہفت سین، ایرانی دستکاری کی نمائش اور روایتی ایرانی ساز سنتور پر خوبصورت فارسی موسیقی کی لائیو پرفارمنس بھی اس تقریب کا حصہ تھے. اس موقع پر گرمانی مرکز زبان و ادب، لمز کی جانب سے انڈے پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، اور جیتنے والوں کو ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور نے نقد انعامات سے نوازا.

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: