یونیورسٹی آف لاہور اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حکام کے درمیان ورچوئل میٹنگ کے لیے کوآرڈینیشن میٹنگ
خانه فرهنگ ایران لاهور کی جانب سیونیورسٹی آف لاہور اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حکام کے درمیان ورچوئل میٹنگ کے لیے کوآرڈینیشن میٹنگ
(لاہور) ۱۷ جون ۲۰۲۲ بروز جمعہ، ثقافتی اتاشی و ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس صاحب نے یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین محترم جناب اویس رؤف صاحب سے ملاقات کی. ملاقات کا مقصد یونیورسٹی آف لاہور اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حکام کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ کا ارتباط تھا.
محترم جناب جعفر روناس صاحب نےکہا کہ "اس ورچوئل میٹنگ کا مقصد دونوں ممالک کی معتبر و اعلی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے." انھوں نے کہا کہ "ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکات اور مماثلت کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور علمی تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں."
جعفر روناس صاحب نے مزید کہا: "دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ورچوئل میٹنگ کے بعد طے پانے والے معاہدوں کے مطابق یونیورسٹی کے عہدیداروں کے وفد کا تبادلہ کیا جائے گا تاکہ ان معاہدوں کو جلد از جلد نافذ العمل بنایا جا سکے."
یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اویس رؤف صاحب نے ورچوئل میٹنگ میں شرکت کے لیے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی ثقافتی الحاق کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا: "ہمارا مقصد انگریزی میں ایک میڈیکل اسکول یا کم از کم ایرانی یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک میں انگریزی زبان کا شعبہ قائم کرنا ہے۔ " انہوں نے مزید کہا کہ "ایران نے سائنس اور تحقیق کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسٹیم سیلز میں ایران کی پیشرفت اس کی واضح نشانیوں میں سے ایک ہے. لیکن ایرانی یونیورسٹیاں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں اور امکانات کے باوجود دنیا میں پہچان نہیں رکھتیں. ہم ایران کی سائنسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں پرکرنا چاہتے ہیں."
یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین نے دوران گفتگو کہا کہ "ہم جلد ہی یونیورسٹی آف لاہور میں شعبہ اقبالیات کا اجرا کریں گے اور محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراغی صاحب اس شعبہ کے انچارج ہوں گے. پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراغی نے ۲۰۰۸ میں تہران یونیورسٹی سے فارسی میں پی ایچ ڈی مکمل کی. ہمیں شعبہ اقبالیات کے لیے فارسی زبان کے پروفیسرز کی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خانہ فرہنگ ایران لاہور، اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے گا."
ملاقات کے اختتام پر، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس صاحب نے یونیورسٹی آف لاہور کے ساتھ فارسی زبان کے پروفیسرز کی فراہمی سمیت ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی.
اپنا تبصرہ لکھیں.