تربیت کے لیے ایران جانے سے قبل ۱۹ویں ایشین گیمز ۲۰۲۳ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کراٹے فائٹرز کا خانہ فرہنگ ایران لاہور کا دورہ
پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرپرسن، محترم جناب محمد جہانگیر نے ۲۲ اگست ۲۰۲۳ بروز بدھ، اپنے چار پاکستانی کراٹے فائٹرز؛ جناب محمد اویس، جناب ہمایوں، محترمہ فخر النساء اور محترمہ صابرہ گل، کے ہمراہ جناب جعفر روناس خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل محترم جناب جعفر روناس سے ملاقات کی. یہ چار پاکستانی کراٹے فائٹرز، چین کے شہر ہانگزو میں۲۳ ستمبر سے ۸ اکتوبر ۲۰۲۳ تک ہونےوالی ۱۹ویں ایشین گیمز ۲۰۲۳ میں شرکت کے لیے خصوصی تربیت کے لیے ایران جا رہے ہیں. یہ ٹیم چار ہفتے ایران میں ایرانی قومی کراٹے کوچ محترم جناب احمد صافی کی زیر تربیت رہے گی. ایرانی قومی کوچ جناب احمد صافی جو اس سے قبل بطور کوچ پاکستان کی خدمات انجام دے چکے ہیں، نہ صرف ایران کے تربیتی دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کی تربیت کریں گے بلکہ وہ ۱۹ویں ایشین گیمز کے دوران پانچ رکنی قومی اسکواڈ کے ساتھ بھی جائیں گے. جناب جعفر روناس نے آنے والے مقابلے کی تیاری کے لیے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی تمام کوششوں اور محنت کو سراہا.
اپنا تبصرہ لکھیں.