• Mar 11 2022 - 15:26
  • 207
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
ایران کے نامور خطاطوں کی لاہور آمد

ایران کے نامور خطاطوں کی لاہور آمد

 

ایران کے دو نامور خطاط ڈاکٹر کاظم خراسانی اور مھسا دواچی، کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام کیلی گرافرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے تعاون سے منعقد ہونے والی دوسری بین الاقوامی ۵ روزہ خطاطی کانفرنس بعنوان "صریر خامہ" میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ یہ ۵ روزہ کانفرنس ۱۲ مارچ ۲۰۲۲ کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس کانفرنس میں ایران، ترکی اور مقامی خطاط شرکت کر رہے ہیں اور ان کی زیر نگرانی تقریباً پچاس طلباء، اساتذہ، خطاط اور اس شعبہ سے محبت کرنے والوں کے لیئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ ایرانی آرٹسٹس، اپنے قیام کے دوران  مختلف ثقافتی اور آرٹ کی تقریبات میں شرکت اور لاہور کے آرٹ اینڈ ڈیزائن انسٹیٹیوٹس کا دورہ کریں گے۔ 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: