• Nov 14 2022 - 18:58
  • 173
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
یوم کتاب

ایران میں قومی یوم کتاب

۲۴ ماہ ابان (۱۵ نومبر)، ایران میں بطور " قومی یوم کتاب" کے طور پر منایا جاتا ہے اور ہر سال اس تاریخ کو "کتاب، مطالعہ اور لائبریرین شپ ویک" کا آغاز کیا جاتا ہے. "نیشنل بک ڈے اور ویک" یا "هفته کتاب، مطالعہ اور لائبریرین شپ" کا بنیادی مقصد ایران میں لوگوں کو پڑھنے کی ترغیب دے کر قوم کی ثقافتی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی ادب کو فروغ دینا ہے. جسے ایران بک اینڈ لٹریچر ہاؤس کی جانب سے اس سال اس کتابی ہفتہ کا موضوع "ہم وہ لوگ ہیں جو پڑھتے ہیں"  ہے.

اس سالانه ہفتہ وار تقریب کے آغاز پر، ایران میں سکولز، کالجز،  لائبریریوں اور ایکسپوز میں کتب میلوں اور نمائشوں، پڑھنے کے مقابلے، نئی کتابوں کی پیشکش، بہترین ناشرین اور مصنفین کے لیے ایوارڈ کی تقریبات وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے.

 

نیشنل بک ویک کے دوران بچوں اور نوعمروں میں پڑھنے کو مقبول بنانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے. انسٹی ٹیوٹ فار دی انٹلیکچوئل ڈویلپمنٹ آف چلڈرن اینڈ ینگ ایڈلٹس (کنون) جو کہ ۱۹۶۵ میں قائم ہوا، کے توسط سے کی طرف سے نوجوان سامعین کے لیے بہت ساری تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں. یہ ادارہ سفری لائبریریوں کے نیٹ ورک کے ذریعے خواندگی اور ثقافت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: