• Feb 14 2024 - 16:53
  • 85
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایرانی ماہر فلکیات اور نظریاتی طبیعیات کی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہورآمد

محترم جناب پروفیسر یوسف ثبوتی، جو کہ ایک معروف ہم عصر ایرانی فلکی اور نظریاتی طبیعیات دان اور انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان بیسک سائنسز زنجان کے بانی ہیں، اس وقت لمز یونیورسٹی لاہور کی دعوت پر اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے تعاون سے، لاہور کی معروف یونیورسٹیوں کی جانب سے منعقدہ مختلف کانفرنسوں میں شرکت کے لیے لاہور پاکستان کے دورے پر ہیں. جناب پروفیسر یوسف ثبوتی نے ۱۴ فروری ۲۰۲۴ بروز بدھ ، اپنی اہلیہ اور لمز کے پروفسرز کے وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور محترم جناب پروفیسر یوسف ثبوتی کی اپنے ملک کے لیے بے مثال کوششوں اور انتھک کوششوں کو سراہا.
 
 
جناب جعفر روناس نے  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اور لمز یونیورسٹی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور سائنسی  تعلیمی تعاون کی بھی تعریف کی. اس ملاقات میں معززین نے سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مختلف مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر محترم جناب جعفر روناس نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اس پلیٹ فارم کے توسط اور پاکستان سمیت دوسرے دوست ممالک کی مشارکت سے خطے میں ایک سائنسی سمپوزیم کے قیام کی تجویز پیش کی اور کہا کہ "اس سائنسی سمپوزیم کے لئے ہر رکن ملک کے سائنسی شعبے کی جانب سے سمپوزیم کی میزبانی کی جا سکتی ہے اور اس تناظر میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے ساتھ ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے."
 
وفد نے  ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی سرگرمیوں کو بے حد سراہا.
 
ملاقات کے اختتام پرمحترم جناب پروفیسر یوسف ثبوتی کی لاہور میں موجودگی کے بہترین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجویز کردہ سائنسی و علمی سمپوزیم کے ضمن میں پنجاب کے اعلیٰ سطحی معززین، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، لمز یونیورسٹی، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز،  پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین وغیرہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: