• Oct 13 2023 - 14:27
  • 75
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایرانی سائیکل سوار کی لاہور آمد

ایرانی سائیکل سوار  محترم جناب رحمت اللہ آزاد امن و صلح کا پیغام لے کر پاک ایران دوستی کو فروغ دینے کیلئے افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچے. جناب رحمت اللہ آزاد پیشاور اور اسلام آباد کے راستے آج ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳ بروز منگل، لاہور پہنچے، جہاں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ  ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس؛ قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب مہران موحدفر؛ پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ،محترم جناب عدنان احسن خان؛  پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون سیکرٹری جنرل، محترمہ ماہ نور عابد؛ لاہور کی سائیکلنگ کمیونٹی کے سربراہان جیسے کہ سائیکلنگ اینڈ ایڈونچر کلب پاکستان سے جناب کاشف مسعود؛ فالکن ٹرائیتھلون کلب سے جناب سہیل عرفان؛ کلین پاکستان گرین پاکستان سائیکلنگ کلب سے جناب فہد اشرف؛ گلبرگ سائیکلنگ کلب سے خواجہ عباس؛ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سائیکلنگ کلب سے محمد قذافی؛ ماڈل ٹاؤن سائیکلنگ کلب سےجناب جمال ناصر؛  پاور پیڈل کلب سے جناب اقبال یوسف اور جناب مبشر ؛  کارپوریٹ سائیکلنگ کلب  سے محترمہ  اسماء مغل؛ سول ایویٹرز سائیکلنگ کلب سے جناب راشد صاحب؛ کمشنرز ایسوسی ایشن پاکستان سے جناب محمد عثمان اور نیشنل سائیکلنگ اکیڈمی سے محترمہ سحرش بٹ نے ایرانی مہمان کا بھرپور استقبال کیا. 
 
 
جناب رحمت اللہ آزاد نے بتایا کہ "میں پاکستان میں ایران کی جانب سے امن و صلح کا پیغام لے کر آیا ہوں  اور اب تک ۷۰ سے زائد ممالک میں امن و صلح کا پیغام لے کر جا چکاہوں۔ انہوں نے مزید کہا؛ "میں ایک انسان کی حیثیت سے انسانوں کے غم اور رنج کو دیکھ کر غمگین ہوجاتا ہوں ، اسی وجہ سے سائیکل کے ذریعے صلح و دوستی کے پیغام رساں کے طور پر دوسرے ممالک میں سفر کرتا ہوں۔ "
 
قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب مہران موحدفر نے کہا کہ " ایران اور پاکستان کے درمیان بہت گہرے ثقافتی روابط ہیں۔"
 
 
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ  ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس کا کہنا تھا کہ " ایران ہمیشہ امن و سلامتی کے میدان میں سرگرم رہا ہے اور مسلم ممالک کو ایک واحد قوم کے طور پر دیکھتا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔"  جعفر روناس نے مزید کہا کہ "آج کی تقریب امن اور سلامتی کے حق میں ایرانی سائیکل سوار کی انفرادی کوشش اور احساس ذمہ داری کا ثبوت ہے۔"
 
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: