• May 10 2022 - 15:22
  • 149
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
"مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو، دنیا میں انسانی دوستی، امن، رواداری اور بقائے باہمی کے داعی" بین الاقوامی کانفرنس

"مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو، دنیا میں انسانی دوستی، امن، رواداری اور بقائے باہمی کے داعی" بین الاقوامی کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی لاہور، مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام، ۹ اور ۱۰ مئی ۲۰۲۲، بروز پیر اور منگل کو الرازی ہال، پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں چوتھی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس "مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو، دنیا میں انسانی دوستی، امن، رواداری اور بقائے باہمی کے داعی" کا انعقاد

 کانفرنس کے پہلے روز ایرانی قونصل جنرل جناب محمد رضا ناظری صاحب اور ڈائریکٹر جنرل جناب جعفر روناس صاحب نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی.
 
 
 
یہ بات  قابل ذکر ہےکہ اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں ایران سے چانسلر ، پیام نور یونیورسٹی تہران ایران  جناب پروفیسر ابراھیم تقی زادہ؛ خصوصی مشیر پیام نور یونیورسٹی  اور سیکریٹری جنرل ، او.آئی. سی. انٹر اسلامک ورچوئل یونیورسٹیز نیٹ ورک، جناب  ڈاکٹرکریم نجفی برزگر؛  محقق  اور سیکریٹری، اکیڈمی آف فارسی لینگویج اینڈ لٹریچر جناب ڈاکٹر محمد رضا نصیری؛ سیکریٹری روابط عمومی پیام نور یونیورسٹی، جناب عبادی اور  نماینده بنیاد سعدی فاؤنڈیشن ڈاکٹر الہام حدادی خصوصی شرکت کے لئیے تشریف لائے ہیں.
 
 
 

 

یہ ایرانی وفد پاکستان میں اپنے  قیام  کے دوران مختلف کانفرنسوں، سیمیناروں میں شرکت اور تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے بھی کرے گا. 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: