News
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی سینیٹ کے چئیرمیں سے ملاقات
اسلام آباد کے دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی سینیٹ کے چئیرمین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان میں قومی اسمبلی کے سپیکر سے ملاقات
رپورٹر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
مداحی کے آہنگ کو غیر مناسب موسیقی کے ساتھ نہ ملایا جائے
موسیقی کے معروف اداروں کے پاس کسی بھی کلام کا طرز اور سر پہلے سے موجود ہوتی ہے جسے پڑھنے والا دوسرے کلام میں منعکس کرتا ہے اور یہ کلام اکثر غیر مناسب (لہو و لعب) ہوتے ہیں۔
پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی
صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے 7 گھر تباہ ہوئے جبکہ 67 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ لوئر چترال میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ترجمان محکمۂ ریلیف کا کہنا ہے کہ اپر چترال کے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ لوئر چترال کے حساس علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
گستاخ قرآن کی سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کو ایک تلخ، سازشی اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس جرم کے مرتکب گستاخ کے لئے سخت ترین سزا پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔ سویڈن کی حکومت کو چاہیے کہ وہ گستاخی کے مرتکب شخص کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔
8 برس بعد، ایران و پاکسان کے مشترکہ قونصلر کمیشن کا انعقاد
تہران - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کا چھٹا مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزارت خارجہ میں پارلیمنٹ، قونصل خانے اوردوسرے ملکوں میں مقیم ایرانیوں کے امور کے ڈائریکٹر اور پاکستان کے نائـب وزیر داخلہ نے کی ۔
پابندیوں کے باوجود ایرانی کی ترقی حیرت انگیز ہے، پاکستانی صدر
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ایران نے پابندیوں کے باوجود حیرت انگیز ترقی کی ہے جوکہ خوشی کا باعث ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف کے دورہ ایران کو کامیاب قرار دے دیا
پاکستانی فوج نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے سرکاری دورہ ایران کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔
پاک ایران سرحدی منڈیوں کی تعمیر تیز کرنے پر زور
پاکستان کے وزیرمملکت برائے توانائی نے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سرحدی منڈیوں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔