کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کاشان شہر ایران کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے جو ہزاروں سالوں سے آباد ہے۔ علمی نقطہ نظر سے بھی یہ شہر ایران کے ممتاز شہروں میں شمار ہوتا ہے اور کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اس میدان میں ایران کی ممتاز یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔

کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ

کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 1986ء میں باقاعدہ طور پر میڈیکل سائنسز کے ایک کالج کے طور پر قائم کی گئی اور اس نے پہلے سمسٹر میں 20 فیکلٹی ممبران اور 250 طلباء کی موجودگی کے ساتھ میڈیکل سائنسز اور نرسنگ کے شعبوں میں اپنا کام شروع کیا۔ کالج کی کئی سالوں کی سرگرمی کی بنیاد پر، 1993ء میں اس کالج کو ترقی دے کر یونیورسٹی بنا دیا گیا۔ اس وقت کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے چھ تعلیمی شعبوں میں 3400 سے زائد طلباء اور 300 فیکلٹی ممبران موجود ہیں۔ ان طلباء میں سے، تقریباً 25% پوسٹ گریجویٹ لیول کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تقریباً 40% پروفیشنل ڈاکٹریٹ میں اور تقریباً 35% بیچلر اور ایسوسی ایٹ ڈگریز کورسز میں زیر تعلیم ہیں۔ اس یونیورسٹی سے وابستہ کالجز درج ذیل ہیں:

  1. -      کالج آف میڈیکل سائنسز
  2. -     کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری
  3. -     کالج آف ہیلتھ سائنسز
  4. -     کالج آف پیرا میڈیکل سائنسز
  5. -     کالج آف ڈینٹل سٹڈیز

جنکے کے علاوہ، اس یونیورسٹی کے مستقل کیمپس میں بھی پوسٹ گریجویٹ لیول تک تعلیمی سرگرماں جاری ہیں۔ یونیورسٹی کے تعلیمی شعبوں کی تعداد اب 53 سے زائد ہو چکی ہے۔ان شعبوں میں سے 12 خصوصی کلینیکل اسسٹنٹ لیول کورسز، 5 خصوصی تحقیقی ڈاکٹریٹ لیول کورسز، سات خصوصی تعلیمی ڈاکٹریٹ لیول کورسز، 15 ماسٹر لیول کورسز، اور 14 پروفیشنل ڈاکٹریٹ لیول کورسز، جبکہ اسی طرح متعدد بیچلر اور ایسوسی ایٹ ڈگری لیول کورسز کیلئے ہیں۔ یہ کورسز 44 تعلیمی فیکلٹیز کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں۔ 2023ء تک، کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے فارغ التحصیل طلباء کی تعداد 13,000 افراد سے بڑھ گئی تھی، جن میں سے تقریباً 1,800 افراد جنرل ڈاکٹر ہیں اور تقریباً 300 افراد سپشلسٹ ڈاکٹر ہیں۔ چار ہسپتال، ایک فٹنس ٹریننگ سنٹر، 27 جامع ہیلتھ سروس سینٹرز، 10 دیہی ہیلتھ سروس سینٹرز، 40 ہیلتھ ہومز اور 54 شہری مراکز صحت اس یونیورسٹی میں شامل تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ تحقیقی مرکز بھی کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی نگرانی میں ہے۔ ان مراکز میں سے، بیسک سائنسز ریسرچ سینٹر کو یونیورسٹی کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز سمجھا جاتا ہے جس میں تین تحقیقی مراکز "انیٹومیکل سائنسز (Anatomical Sciences)، "فیزیالوجی (physiology) اور"بائیو کیمسٹری اینڈ نیوٹریشن ان میٹابولک ڈزیزز(Biochemistry and Nutrition in Metabolic Diseases) اس یونیورسٹی کے سب سے بڑے تحقیقی مراکز ہیں۔ تحقیقی لحاظ سے بھی 2023ء تک یونیورسٹی کے محققین کے 8500 سے زیادہ مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ فارسی میں ایک سائنسی تحقیقی جریدہ اور انگریزی میں چار جرائد صحت اور علاج کے شعبوں میں تازہ ترین تحقیقی نتائج کے بارے میں مضامین شائع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیاں بھی اسی شعبہ کی نگرانی میں چلائی جاتی ہیں۔اس شعبہ نے 1987ء سے اپنا کام شروع کیا،جبکہ علاقائی ترجیحات کی بنیاد پر صحت کے نظام میں بنیادی اور قابل اطلاق تحقیق کی مقدار اور قابلیت میں بہتری، نیز تحقیق کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی مواصلات کی توسیع اور انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ اس شعبے کے اہداف میں شامل ہیں۔

کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں

کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 2023ء میں 102 بین الاقوامی طلباء کی میزبانی رہی ۔ نیز ہر سال، یہ یونیورسٹی اپنی سہولیات اور صلاحیت کی بنیاد پر اشتہارات کی تشہیر کے ذریعے میڈیکل سائنسز پڑھنے کے خواہشمند افراد کو مدعو کرتی ہے۔ درخواست دہندگان کو تعلیمی گریڈ اور گذشتہ تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں داخلے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 2023ء میں شائع ہونے والے ٹائمز رینکنگ سسٹم میں ایرانی یونیورسٹیوں میں 14 ویں نمبر پر ہے۔ اس رپورٹ میں کاشان یونیورسٹی کا درجہ 800 میں سے 601 بیان کیا گیا ہے اور اسی طرح یہ یونیورسٹی ایران کی طبی علوم کی جامعات میں پانچویں نمبر پر ہے۔

نام کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد3400
غیر ملکی طلباء کی تعداد102
رابطہ03155443022
ویب سایٹhttps://kaums.ac.ir/

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: