شہید مدنی یونیورسٹی آذربائیجان

شہید مدنی یونیورسٹی آذربائیجان

شہید مدنی یونیورسٹی آذربائیجان

مشرقی آذربائیجان صوبہ ایران کے اہم ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور اس صوبے نے ہمیشہ اس ملک کے تاریخی واقعات اور پیش رفت میں خصوصی اور موثر کردار ادا کیا ہے۔ شہید مدنی یونیورسٹی اس صوبے کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جو آذر شہر کے قریب اور تبریز سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

شہید مدنی کون تھے؟

میر اسد اللہ مدنی ایک عالم دین اور اسلامی علوم کے اسکالر تھے جو 1914ءمیں آذر شہر میں پیدا ہوئے۔آپ نے یزد، قم مقدسہ اور نجف اشرف میں دینی علوم کی تعلیم حاصل کی اور 1979ء میں اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی کا باعث بننے والی جدوجہد میں بطور سرگرم رکن شامل ہوئے۔ آخرکار انہیں 1981ء میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہید کر دیا گیا۔ اس عالم اور سیاسی کارکن کی یاد میں شہید مدنی یونیورسٹی کا نام رکھنا ان کی خدمات کو سراہانے اور بطور یادگار باقی رکھنے کے مترادف ہے۔

شہید مدنی یونیورسٹی کی تاریخ

شہید مدنی یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 1989ء سے ہوا ہے اور اس اعلیٰ تعلیمی مرکز کو اصل میں "تبریز کی ٹیچرز ایجوکیشن یونیورسٹی" کہا جاتا تھا اور 13 سال تک یہ یونیورسٹی ایران کے مغرب میں اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے لیے مرکزی تعلیمی ادارہ سمجھا جاتا رہا۔ 2001ء میں یہ یونیورسٹی ایک اعلیٰ یونیورسٹی بن گئی اور اس کا نام بدل کر "آذربائیجان ٹیچر ٹریننگ یونیورسٹی" رکھ دیا گیا۔ پھر یونیورسٹی کے نام کی آخری تبدیلی 2012ء میں ہوئی جو آیت اللہ مدنی کی علمی، دینی اور سماجی خدمات اور بلند مقام کے افتخار کی بنیادپر ہوئی اور اس یونیورسٹی کا نام آپ کے نام پر رکھا گیا۔

شہید مدنی یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں

شہید مدنی یونیورسٹی کے دو کیمپس ہیں، مرکزی کیمپس جس کا رقبہ 1200 ہیکٹر پر مشتمل ہے وہ آذر شہر کے قریب واقع ہے۔ نیز تبریز میں بھی اس یونیورسٹی کا کیمپس پوسٹ گریجویٹ تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ اس کیمپس میں تحقیقاتی پروگراموں کے انعقاد کی فضاء اور طلبہ کے اختراعی خیالات کو فروغ دینے کا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اس وقت اسکے فیکلٹی ممبران کی تعداد 280 سے زائد ہے اور یونیورسٹی کے طلباء کی تعداد 7500 ہے۔ یہ طلباء 121 شعبوں میں اپنے تعلیمی رجحان کے مطابق انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطحوں کے تین مختلف کورسز میں سات فیکلٹیز کے زیر نگرانی تعلیم حاصل کر رہے ہیں:

  1. فیکلٹی آف بیسک سائنسز۔
  2. فیکلٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈانجینئرنگ۔
  3. فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ۔
  4. فیکلٹی آف ایگریکلچر۔
  5. فیکلٹی آف لیٹریچر اینڈ ہیومنٹیز۔
  6. فیکلٹی آف ایجوکشن اینڈ سائیکالوجی ۔
  7. فیکلٹی آف تھیالوجی۔

اس یونیورسٹی میں مجموعی طور پر 2 تعلیمی کیمپس کام کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2023ء تک اس یونیورسٹی سے 25 ہزار سے زائد افراد گریجویشن کر چکے ہیں۔ اس یونیورسٹی کے محققین کے لیے دستیاب مراکز میں "Applied Studies of Power Systems"، "Psychosocial Health" کے دو تحقیقی ادارے اور "Molecular Simulation" اور "Resilient Smart Networks" کی دو تجربہ گاہیں ہیں۔

شہید مدنی یونیورسٹی کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں

شہید مدنی یونیورسٹی 2023ء میں شائع ہونے والے "ٹائمز ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ" رینکنگ سسٹم کی بنیاد پر ایشیائی یونیورسٹیوں میں 174 ویں اور ایرانی یونیورسٹیوں میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ اس درجہ بندی کے نظام میں اس یونیورسٹی کا سب سے زیادہ اسکور اس کے مضامین اور تحقیقی سرگرمیوں کے حوالہ جات سے متعلق ہے۔ یہی مسئلہ اس یونیورسٹی کی اعلیٰ بین الاقوامی سطح کی تحقیق کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس یونیورسٹی کی کئی دہائیوں کی سرگرمیوں کے دوران، اس کے محققین نے مختلف بین الاقوامی مطبوعات میں 10,000 سے زیادہ مضامین شائع کیے ہیں۔ اس تعلیمی مرکز نے مختلف شعبوں میں عالمی یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی، سائنسی اور تحقیقی تعاون کیا ہے۔ جاپان کی کنازوا یونیورسٹی کے ساتھ صوبے کی تاریخی یادگاروں پر زلزلے کے اثرات کے شعبے میں تعاون اور اٹلی کی باری الڈومورو یونیورسٹی کے ساتھ اراسبارن کے ماحولیاتی تنوع کی تحقیقات کے سلسلے میں مشترکہ تحقیقی منصوبہ اس یونیورسٹی کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔ ہر سال یہ یونیورسٹی غیر ایرانی طلبہ کے داخلے کے لیے ایک اشتہار بھی شائع کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس یونیورسٹی میں "سائنٹیفک اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن" کے نام سے ایک شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ مفاہمت کی یادداشتوں اور مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں اور تقریبات کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کیے جا سکیں، اس کے علاوہ غیر ملکی طلباء کی تعلیم سے متعلق امور بھی یہی شعبہ انجام دیتا ہے۔

نام شہید مدنی یونیورسٹی آذربائیجان
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد7500
رابطہ04134327500
ویب سایٹhttps://www.azaruniv.ac.ir/?PageID=0

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: