رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ 22 جنوری 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ملک کے نجی شعبے سے وابستہ بعض صنعت کاروں اور سرگرم افراد سے ملاقات کی۔
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور ہم ان مشقوں میں شرکت کریں گے۔
غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن ہر بار اسرائیل کی رکاوٹوں کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حماس کے ہاتھوں ہونے والے بھاری نقصانات کے بعد بالآخر تل ابیب کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سنجیدگی سے نمٹنے اور مشترکہ سرحدوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔