Page Number :4
بین الاقوامی خبریں

رہبر اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح حج کے منتظمین اور ایرانی حجاج کے ایک گروپ سے ملاقات میں بیت اللہ کے زائرین کے لیے حج کے اہداف اور مختلف پہلوؤں کی معرفت و شناخت کو اس عظیم فریضہ کی صحیح ادائیگی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق متعدد آیات میں لفظ "ناس" (لوگ) کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فریضہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ تمام انسانوں کے معاملات کو منظم کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ لہٰذا، حج کا صحیح اہتمام درحقیقت پوری انسانیت کی خدمت ہے۔