رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 27 اکتوبر 2024 کو ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ملکی دفاعی سسٹم نے صہیونی طیاروں کو سرحدی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اور متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔
ایرانی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح اور ناجائز صیہونی حکومت نے آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام کے فوجی مراکز پر حملہ کیا تاہم ملک کے فعال فضائی دفاعی نظام نے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔
صوبہ تہران کے فضائی دفاع کے تعلقات عامہ کے اعلی اہلکار کے مطابق تہران کے اردگرد سنائی دینے والی آواز تہران سے باہر تین مقامات پر فضائی دفاع کی فائرنگ کا نتیجہ تھی۔
تہران- وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے ترکیہ کے این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت ہماری ریڈلائنوں کو پار کرنے کے مترادف ہوگا۔