Page Number :20
بین الاقوامی خبریں
ایرانی صوبے سیستان وبلوچستان کی سرحدوں سے 13 ہزار پاکستانی زائرین کی ایران آمد
صوبے سیستان وبلوچستان میں اربعین حسینی کے ہیدکوارٹر کے ترجمان نے اگست کے آغاز سے اب تک تقریباً 13 ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان کی 2سرحدوں سے اس صوبے میں داخل ہوچکے ہیں اور پھر ملک کے مقدس مقامات اور کربلا کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
مسلم علماء کی عالمی یونین کی ترکی اور ناجائز صیہونی ریاست کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت
مسلم علما کی عالمی یونین نے اپنے ایک بیان میں ترکی اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے اسے مذمت کی۔
استقامتی محاذ دنیا میں ہر جگہ سامراج کا مقابلہ کر رہا ہے: وینیزوئیلا کے صدر کا انٹرویو
وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے حالیہ دورۂ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اپنی حکومت کی سامراج مخالف پالیسیوں پر زور دیا۔ KHAMENEI.IR نے اسی سلسلے میں وینیزوئیلا کے صدر سے گفتگو کی۔
حجاج کی حفاظت کی سنگین ذمہ داری میزبان حکومت پر ہے، حج کے اخراجات میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: رہبر انقلاب اسلامی
ادارۂ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنان نے بدھ کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کو انسانی زندگی کا ستون اور انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے اہم پیغاموں اور تعلیمات کا حامل بتایا۔
پاکستانی عوام صہیونی سے سمجھوتہ کی سازش کے سامنے ہتیھار نہیں ڈالیں گے: امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اسرائیل کو ایک ناجائز اور غاصب حکومت قرار دیا اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بعض علاقائی حکمرانوں کے ساتھ ساتھ اندرونی عناصر کی ملی بھگت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، سمجھوتہ کی سازش کے سامنے نہیں جھکیں گے اور کسی کو فلسطین اور عالم اسلام سے غداری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
امام خمینی اسلامی جمہوریہ کی روح، وہ صرف کل کے امام نہیں، آج اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں اور اگر اس روح کو اسلامی جمہوریہ سے لے لیا جائے اور اس سے بے اعتنائی برتی جائے تو اسلامی جمہوریہ بے جان تصویر بن کر رہ جائے گی۔
ایرانی ٹرکوں کی پاکستان کو آمد و رفت کا مسئلہ حل ہو گیا
ایرانی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن آرگنائزیشن کے ٹرانزٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستانی سرحد پر ایرانی ٹرکوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وسیع مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کے لیے ویزوں کا اجراء آج سے شروع ہو جائے گا۔
ایران کیساتھ اتحاد کے دشمنوں کا مقابلہ مشترکہ مقصد ہے: پاکستانی وزیر
پاکستانی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اسلامی اقدار کے دفاع اور فلسطین سمیت اسلامی ممالک کے اہم مسائل کو آگے بڑھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ایران اور پاکستان کا مشترکہ مقصد ہے۔
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ڈیووس میں ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔