Page Number :21
بین الاقوامی خبریں
تعلیمی تعاون؛ ایران پاکستان کے عوامی تعلقات کی مضبوطی میں مدد کرنے کی بھرپور صلاحیت
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی یونیورسٹیوں نے ایک نئے قدم میں تعلیم، ثقافت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، یہ حکمت عملی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دینے کی بھرپور صلاحیت سمجھی جاتی ہے۔
صہیونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کے رپورٹر کی شہادت کے موقع پر سربراہ اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کا بیان
اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے بیان جاری کرتے ہوئے بیت المقدس میں قابض صہیونی حکومت کے ہاتھوں الجزیرہ کے رپورٹر کی شہادت کی مذمت کی ہے۔
طالب علمی کا دور انقلاب کے نظریات کو ادارہ جاتی بنانے کا سب سے بڑا موقع ہے: آیت اللہ خامنہ ای
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ طلباء کی بارہ سالہ تربیت اسلامی انقلاب کی اقدار اور نظریات کو ادارہ جاتی بنانے کا بہترین موقع ہے۔
ایران کی صہیونی ریاست کے ہاتھوں الجزیرہ نیوز چینل کے خاتون رپورٹر کی شہادت پر مذمت
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ناجائز صہیونی ریاست فورسز کیجانب سے مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ نیوز چینل کی نامور خاتون رپورٹر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدت سے مذمت کی۔
"فلسطین اسلام کے جسم کا حصہ ہے" احسان خزاعی، ثقافتی قونصلر سفارت اسلامی جمہوریہ ایران۔ اسلام آباد
رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعۃ الوادع) کو عظیم بانی و رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کی دور اندیشی اور عالمی نقطہ نظر کے تناظر میں عالمی یوم قدس قرار دیا ۔ یوم قدس ایک پائیدار اور امام خمینی ؒ کی اہم ترین یادگاروں میں سے ایک اعلیٰ یادگار ہے ۔
2022 میں ایران میں لگ بھگ 100 تاریخی اشیاء کی وطن واپسی
ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت کی وزارت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میوزیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم تاریخی اشیاء کی واپسی کے 13 کیسز کی پیروی کر رہے ہیں، جن میں امریکہ، ہنگری، فرانس، انگلینڈ اور ناروے سے تقریباً ایک سو مخصوص اشیاء شامل ہیں، جو 2022 میں ملک کو واپس کیے جائیں گے۔
اپنے ایرانی ہم منصب سے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے: پاکستانی وزیر خارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان پڑوسی ممالک کے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے دورہ چین کی روانگی سے پہلے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے ایجنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران سے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور جوہری معاہدے کی بحالی کی پیشرفت پر تہران سے تبادلہ خیال کرے گا۔
انسانی حقوق کی 137 عرب تنظیموں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا
ارنا نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی 137 تنظیموں اور اداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی اور بے حسی کی وجہ سے یمن کے خلاف جارحانہ جنگ ہو رہی ہے۔ ان تنظیموں کی خاموشی کی وجہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مالی امداد کے منقطع ہونے کا خوف ہے۔
ای سی او ٹرین کے سائے میں ایران سے ریل ٹرانسپورٹ کی ترقی پاکستان کے ایجنڈے میں ہے
پاکستان کے وزیر ریلوے نے اسلام آباد-تہران-استنبول کے درمیان ای سی او کنٹینر ٹرین کی بحالی کو پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او ٹرین کے سائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ریل ٹرانسپورٹ اور دوطرفہ تعاون کی ترقی پاکستانی حکومت کے سنجیدہ ایجنڈے میں ہے۔