Page Number :16
بین الاقوامی خبریں
اسلام آباد، وزارت خارجہ نے تہران کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد دی
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر تہران کے آزادی اسکوائر کی تصویر شائع کرتے ہوئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے آزادی اسکوائر میں انقلاب اسلامی کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب مجاہدین، شہداء کی قربانیوں اور ایرانی قوم کی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام سے خطاب میں کہا: اسرائیل کو اس کے جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی عدم پاسداری کی وجہ سے اقوام متحدہ سے نکال دینا چاہیے۔
ایران کی تاریخ میں امام خمینی رحمہ اللہ کی اپنے وطن واپسی ایک اہم واقعہ ہے
انقلاب اسلامی ایران کی تاریخ میں امام خمینی رحمہ اللہ کی اپنے وطن واپسی ایک اہم واقعہ ہے امام خمینی رحمہ اللہ ۱۴ سال جلاوطنی کے بعد ۳فروری ۱۹۷۹ کو ایران واپس آئے اور تہران میں تقریباً تیس لاکھ ایرانیوں نے ان کا استقبال کیا اس دن کو ایران کی سرکاری تقویم میں دھہ فجر کے آغاز کے دن سے یاد کیا گیا ہے۔
فروری 1979: امام خمینی کی جلاوطنی سے فاتحانہ واپسی کا پس منظر
ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی کے آخر میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور عظیم اندرونی اور بیرونی پہلوؤں کا حامل یہ واقعہ علاقائی اور عالمی سطح پر عظیم تبدیلیوں کی بنیاد بن گیا۔
اسلامی ممالک صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں کو کاٹ دیں: رہبر انقلاب اسلامی
منگل کی صبح صوبہ تہران کے 24 ہزار شہیدوں کے یادگار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کی حیاتی شریانیں مسلم ممالک کی قیادت کے اختیار میں ہے، لہذا انہیں چاہئے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات منقطع اور اس کی امداد بند کریں۔
سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ، ایران اور پاکستان کی آج کی ضرورت
اسلام آباد/ ارنا- ایران اور پاکستان بدامنی کے مقابلے کے لئے نئے طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔
ہماری مشترکہ توانائیوں کو علاقائی امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے، تہران میں پاکستان کے سفیر
اسلام آباد-ارنا- ایران میں پاکستان کے سفیر نے حالیہ واقعات میں دونوں ملکوں کے حکام کی دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا: تہران و اسلام آباد کی مضبوط توانائیوں کو علاقے میں قیام امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔
شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کیس میں ایران اور عراق مشترکہ عدالتی کارروائی کریں: ایرانی اعلی عہدے دار
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے کیس کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ عباسعلی کدخدائی نے تجویز دی ہے کہ ایران اور عراق شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت کی جانچ پڑتال کے لئے مشترکہ طور پر عدالتی کارروائی کریں۔
حداد عادل کی فارسی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والی پاکستانی یونیورسٹیوں کے صدور سے ملاقات ۔
سعدی فاؤنڈیشن کے سربراہ غلام علی حداد عادل نے پاکستان اور خاص طور پر یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کی تعلیم کی ترقی کے حل کے حوالے سے پاکستانی یونیورسٹیوں کے صدور اور ثقافتی عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔