• Dec 14 2022 - 17:37
  • 168
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
بین الاقوامی روز ثقافت" اور "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن"

یونیورسٹی آف لاہور میں "بین الاقوامی روز ثقافت" اور "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن" کی تقریب

 
یونیورسٹی آف لاہور، جو پاکستان کی سب سے باوقار اور سب سے بڑی بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے نے  "بین الاقوامی روز ثقافت" اور "فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن"  منایا.
 
اس تقریب میں ایران، انڈونیشیا، یمن، شام، صومالیہ، فلسطین، تاجکستان، سری لنکا، سوڈان، صومالیہ، عمان، جنوبی کوریا، اردن، یوگنڈا کے ممالک کی ثقافتی شخصیات، ممتاز حکومتی شخصیات؛ صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیوں کے چانسلرز، وائس چانسلرز ، ڈیپارٹمنٹ ہیڈز اور اساتذہ کے علاوہ  یونیورسٹی آف لاہور میں زیر تعلیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء  نے شرکت کی.
 یونیورسٹی آف لاہور کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلباء نے روایتی لباس زیب تن کر کے دستکاری اور کھانے پینے کے سٹالز لگا کر اپنے ممالک ملک کی نمائندگی کی. شمالی پاکستان اور دیگر صوبوں کے طلباء بھی اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں موجود تھے.
 تقریب کا افتتاح ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر؛ لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی، جعفر روناس؛ وزیر اعلی پنجاب کی ٹاسک فورس برائے تعلیم کے چیئرمین،  عمران مسعود؛  اور یونیورسٹی آف لاہور کے عہدیداروں کی موجودگی میں ہوا.  بعد ازاں  مہمانان نے طلبا کی جانب سے لگاۓ گئےثقافتی سٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کی اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی کوششوں کو سراہا.آج کے ایران اور اس کی ثقافتی صنعتوں کو متعارف کرانے کے مقصد سے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور  نے ایرانی طلباء کے تعاون سے ثقافتی صنعتی نمائش کا انعقاد کیا. تقریب کے اخت تام پر مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں اور حاضرین کی تواضع عشائیہ سے کی گئی.
 
 یونیورسٹی آف لاہور میں اس وقت تقریباً ۵۰ ایرانی طلباء زیر تعلیم ہیں. 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: