• Sep 16 2022 - 19:44
  • 157
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاهور کے زیر اہتمام حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی عظیم قربانی کی یاد میں "محفل مسالمہ" کا انعقاد

اربعین میں مشی کرنے والوں کا لاکھوں کی تعداد میں اجتماع عالم اسلام کے اقتدار کی نشانی ہے۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران- لاہور

لاهور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام، ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲ بروز جمعہ،   فضل شاہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے تعاون سے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب باوفا کی عظیم قربانی کی یاد میں "محفل مسالمہ" کا انعقاد کیا گیا.  اس ادبی محفل میں پنجاب، پاکستان کے معروف شعراء اور ادیبوں نے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا.

قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-لاہورمحمد رضا ناظری ، ڈاکٹر افتخار حسین بخاری، سید علی رضا نقوی، اسیر احمد خان، طارق بلوچ صحرائی، ڈاکٹرصوفی جاوید مصطفی، آغا شاہد خان، ڈاکٹر فوزیہ تبسم،فرحت عباس شاہ، ڈاکٹر فلیحہ کاظمی اور  ڈاکٹر اقبال شاہدسمیت ملک کے نامور شخصیات کی شرکت.

 

 

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ لاہور اور کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران- لاہور، جناب جعفر روناس نے کہا؛ "گزشتہ دہائی میں کربلا جانے والے زائرین کی تعداد اوسطاً 14 سے 27 ملین افراد کے درمیان رہی، اور جب اربعین پر مشی کرنے والوں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی تو دنیا والوں نے عصر حاضر میں ایک عظیم الشان اجتماع کو دیکھا جس نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ حالیہ برسوں میں کربلا میں مشی کو "دنیا کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع" کہا جارہا ہے۔ جناب جعفر روناس  نے مزید کہا که "اربعین اور مسلمانوں کے اس عظیم اجتماع کی اہم خصوصیت اس کا مسلمانوں کے اتحاد اور وقار میں اضافہ کرنا ہے۔"

محفل مسالمہ میں  شریک شعراء اکرام اور شاعرات کرامت بخاری، صوفی جاوید مصطفی، ڈاکٹر افتخار بخاری، شہناز نقوی، رابعہ رحمان، محمد علی ساقی، مسرت کلانچوئی، شگفتہ غزل ہاشمی، ممتاز رشید لاہوری، آغا علی مزمل، طاہر ناصر خان اور ڈاکٹر اقبال شاہد نے شرکت  کرکے  بزم میں اپنے کلام سے رنگ بھرے۔

محفل کے اختتام پہ مہمانان گرامی کو اعزازی سوئینیرسے نوازا گیا۔ 

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: