"اقبال اور اتحاد اقوام عالم" انٹرنیشنل کانفرنس
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کے شعبہ فارسی زبان و ادبیات نے ۱۸ جولائی ۲۰۲۳ بروز منگل "اقبال اور اتحاد اقوام" کے زیر عنوان آنلائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، محترم جناب جعفر روناس بطور مقر ر شرکت کی. اس کانفرنس کی نظارت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کے شعبہ فارسی زبان و ادبیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی نے کی. دیگر مقر رین میں ڈین، فیکلٹی آف اورینٹل اینڈ اسلامک اسٹڈیز اور چیئرپرسن شعبہ فارسی لاہور ویمن کالج اینڈ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی؛ سابق چیئرپرسن شعبہ فارسی جی سی یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد؛ چیئرپرسن شعبہ فارسی زبان و ادبیات، پیام نور یونیورسٹی مشھد ایران، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ عمرانی؛ شعبہ فارسی اور غیر ملکی زبان، اسلامیک آزاد یونیورسٹی تہران ایران سے ڈاکٹر نرگس جابری نسب اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، انڈیا سے فارسی ادبیات کے نامور اسکالر پروفیسر عراق رضا زیدی شامل تھے.
اپنا تبصرہ لکھیں.