خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کی جانب سےخطاطی کی قومی نمائش کا اہتمام
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کی جانب سے۱۴ جنوری ۲۰۲۳ بروز ہفتہ، خطاطی کی قومی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس قومی سطح کی نمائش میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کے طلباء و طالبات کے تیار کردہ خطاطی کے فن پاروں کے علاوہ دیگر خطاطی آرٹسٹس کے فن پارے نمائش کی زینت بنیں گے. علاوہ ازیں، اس موقع پر خانہ فرہنگ میں جاری فن خطاطی کے سیشن خزاں کو کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئیے تقریب تقسیم اسناد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے.