شیخ بہائی

شیخ بہائی

شیخ بہائی

شیخ بہائی کی "طومار" نامی دستاویز پانی پیدا کرنے والے دریا کی تقسیم کے بارے مکتوب دستاویز  کا آخری نسخہ ہے، جسے بہاء الدین محمد بن حسین بن عبدالصمد آملی نے لکھا ہے اور وہ  شیخ بہائی کے نام سے مشہور ہیں۔ "طومار" نامی دستاویز  میں پانی پیدا کرنے والے دریا  کو 33 اہم حصوں اور 275 چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ پانی اصفہان کے ہر علاقے کے کھیتوں اور دیہاتوں کی ندیوں یا نالوں میں مکمل منصفانہ طور پر بہتا رہے۔

شیخ بہائی کون ہیں؟

عالم اسلام کے عظیم عالم شیخ بہائی  1546ء (925ھ شمسی) میں لبنان کے شہر "بعلبک" میں پیدا ہوئے۔ 10 سال کی عمر میں آپ اپنے والد عزالدین حسین آملی کے ہمراہ اپنے آباؤ اجداد کی جائے پیدائش، ایران چلے آئے۔ آپ نے اپنے قیام کے لیے ، شیعہ علماء کے مرکز قزوین کا انتخاب کیا ۔ شیخ بہائی اور ان کے والد، شاہ طہماسب اول صفوی کی دعوت پر ایران آئے۔ قزوین میں شیخ بہائی اپنی اعلیٰ ذہانت کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنے اور آپ نے  "عزالدین حسین عاملی، عبداللہ بن شہاب الدین حسین یزدی، مولانا افضل قاینی، حکیم عماد الدین محمود، ابی الطیف مقدسی اور ملا محمد باقر یزدی جیسے اساتذہ کی موجودگی میں بھرپور فائدہ اٹھایا۔ آپ تفسیر، فقہ، اصول، ادب، رجال، تاریخ، حکمت، علم الٰہیات، ریاضی، فلسفہ، طب اور دیگر علوم میں اپنے دور کے عظیم رہنما تھے۔ شاہ عباس صفوی کے دور میں ایران کا دارالحکومت قزوین سے اصفہان منتقل کر دیا گیا۔ شیخ بہائی کو فلسفہ، منطق، علم ریاضی اور دیگر علوم میں مہارت کی وجہ سے دربار میں خاص عزت اور قربت حاصل ہوئی۔ شیخ بہائی کے والد کا انتقال 984ھ میں ہوا اور اصفہان کا "شیخ الاسلامی" کا منصب بھی شیخ بہائی کے ہاتھ آ گیا۔ اصفہان میں مذہبی امور شیخ بہائی کو سونپے گئے۔ چونکہ آپ ریاضی، فن تعمیر اور انجینئرنگ میں مہارت رکھتے تھے، اس لیے آپ کی جانب سے "اصفہان میں مسجد امام کی تعمیر، نجف باڑ کی ڈیزائینگ، اصفہان میں مسجد امام کے مغرب میں شیڈو کلاک، دریائے "زیندیہ رود" کے پانی کی کامیاب تقسیم اور اس شہر کے محلوں سے مسجد امام کی جانب قبلہ کی سمت کا تعین جنوبی نقطہ سے مغربی انحراف کے 40 ڈگری کے پیمانے پر اور گولخن حمام کی عمارت، ہمیشہ کیلئے بطور یادگار ہے۔

شیخ بہائی نے نثر اور نظم میں 95 سے زیادہ کتابیں، مقالات اور نمایاں تصنیفات کیں جن میں سے "کشکول شیخ بہائی" سب سے اہم ہے۔ تصنیفات کے علاوہ، آپ ایک قابل شاعر بھی تھے اور آپ کی فارسی نظموں میں زیادہ تر مثنوی، غزلیں اور رباعیاں شامل ہیں، غزلوں میں "فخر الدین عراقی" اور "حافظ شیرازی" کے طرز کی غزلیں، "ابو سعید ابوالخیر" اور "رباعیوں میں"۔ خواجہ عبداللہ انصاری" اور مثنوی میں "مولوی" انداز میں شاعری کرتے رہے ہیں۔ اس شاعر کی نظموں کی مشترکہ خصوصیت زہد اور عرفان ہے۔ آپ نے بہت سے طلباء کی تربیت کی جن میں سے ہر ایک نے عالم اسلام کے لیے عظیم خدمات انجام دیں اور انسانی معاشرے کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ بہائی کے سب سے مشہور شاگردوں میں سے ہم ملاصدرا، علامہ مجلسی اول، محقق سبزواری اور سید مرزا رفیع الدین محمد بن حیدر حسینی طباطبائی نائینی کا ذکر کر سکتے ہیں۔

ادبی آثار

شیخ بہائی نے فارسی اور عربی میں بہت سی نظمیں لکھیں جن میں سے اکثر کتاب کشکول میں صوفیانہ اور عرفانی موضوعات پر مشتمل ہیں۔ آپ کی پوری فارسی نظمیں بشمول غزلیں، مثنوی (روٹی اور حلوہ، دودھ اور چینی، روٹی اور پنیر)، قطعات، رباعیات، مستزاد اور مخمس وغیرہ سعید نفیسی نے 103 صفحات  پر مشتمل  پہلی بار 1937ء  (1316ھ) میں شائع کیں۔ آپ کی مشہور نظم "تمناء وصال" جس کا   فارسی زبان میں مطلع ہے "تا کی بہ تمنای وصال تو یگانہ" آپ کی نظموں میں سے ابوالحسن مخت آباد کی آواز میں ایک نظم ہے ، جس سے ایرانیوں کی بہت سی یادیں  وابستہ ہیں ۔آپ کی عربی نظمیں پہلی بار شیخ حر عاملی کے بیٹے شیخ محمد رضا نے جمع کیں اور مکمل  طور پر شائع کیں۔ شیخ بہائی کی  سب سے مشہور عربی نظم 63 ابیات پر مشتمل "وسیلہ الفوز و الامان فی مد صاحب الزمان" کے عنوان سے ہے۔ شیخ بہائی کی فارسی نثر میں بھی تصانیف ہیں جن میں سب سے اہم کتاب فارسی زبان میں "پند ونصائح اہل علم و دانش "چوہے اور بلی"کے زبان حال میں ہے ۔ اس تصنیف میں آپ نے بعض صوفیانہ اور عرفانی مسائل کو تمثیل کے انداز میں پیش کیا ہے۔

وفات

آخر کار 1622ء (1001ھ) میں شیخ بہائی کے نام سے معروف اس عظیم دانشمند کا اصفہان میں انتقال ہوا اور آپ کو مشہد مقدس میں امام رضاؑ کے حرم کے پاس دفن کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز پر، 23 اپریل کو، ایران کے قومی کیلنڈر کے مطابق 3 اردیبهشت‌ شمسی کو شیخ بہائی کی 400 ویں برسی کے موقع پر اس عظیم سائنسدان کے اعزاز  کے طور پر آپ کا نام یونیسکو میں ایک ممتاز فقیہ کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔

نام شیخ بہائی
ملک ایران
عرفیتشیخ بہائی
تصنیف کا سالدسویں اور گیارویں صدی شمسی
شیخ بہائی کی طومار نامی دستاویز شیخ بہائی کا کشکول بلی اور چوہے کی زبان میں اہل علم اور دانش کے پند و نصائح وصال کی تمنا اصفہان میں مسجد امام کی تعمیر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: