محقق اردبیلی یونیورسٹی

محقق اردبیلی یونیورسٹی

محقق اردبیلی یونیورسٹی

اردبیل ایران کے سرحدی صوبوں میں سے ایک ہے جو ملک کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ صوبہ قدرتی سیاحتی مقامات اور بڑی زرعی صنعتوں کے لیے مشہور ہے۔ صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی مرکز "محقق اردبیلی یونیورسٹی" ہے، جس کا مرکزی کیمپس اردبیل شہر میں واقع ہے۔

محقق اردبیلی کون تھے؟

احمد بن محمد اردبیلی سولہویں صدی عیسوی (10 ہجری) میں اسلامی علوم کے ممتاز سکالرز اور علماء میں سے ایک تھے۔ وہ اردبیل میں پیدا ہوئے اور اپنی پوری زندگی شیراز اور نجف اشرف جیسے شہروں میں پڑھتے اور پڑھاتے رہے۔ ان کی مذہبی زندگی اور زہد و تقویٰ کی وجہ سے انہیں " مقدس اردبیلی" کا لقب دیا گیا اور مختلف علوم میں اپنی بصیرت اور مہارت کی وجہ سے "محقق اردبیلی" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ محقق اردبیلی کا انتقال 1585ء میں ہوا ہے۔

محقق اردبیلی یونیورسٹی کی تاریخ

کالج آف ایگریکلچر، جس نے اردبیل میں 1978ء میں عمومی زراعت کے شعبے میں 30 طلباء کو داخل کر کے اپنا تعلیمی کئریر شروع کیا، یہی کالج موجودہ یونیورسٹی کے قیام کا باعث بنا۔ اس دور میں کالج آف ایگریکلچر کو تبریز یونیورسٹی کا ذیلی سیٹ اپ سمجھا جاتا تھا اور اس کے بعد کے چند سالوں میں بھی یہ اسی طرح کام کرتا رہا، لیکن پھر 1991ء میں اس کالج کو تبریز یونیورسٹی سے الگ کر کے "ہائر ایجوکیشن کمپلیکس" بنادیا گیا اور اس نے اسی عنوان سے اپنا تعلیمی کام جاری رکھا۔ آخر کار 1996ء میں جب اردبیل شہر میں محقق اردبیلی کی یاد میں کانفرانس منعقد ہو رہی تھی، اس وقت اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کو ایک یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کی خبر شائع ہوئی اور اس طرح محقق اردبیلی یونیورسٹی نے باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔

محقق اردبیلی یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں

یہ یونیورسٹی صوبہ اردبیل (ایران کے شمال مغرب ) کی واحد جامعہ سمجھی جاتی ہے جسکا کا مرکزی کیمپس اردبیل شہر میں واقع ہے۔ اس کے تین سیٹلائٹ کیمپس "نمین"، "پارس آباد" اور "مشکین" نامی شہروں میں واقع ہیں۔ اس یونیورسٹی میں طلباء کی تعداد تیرا ہزار سے زائد ہے اور تقریباً 400 کل وقتی فیکلٹی ممبران وہاں کام کر رہے ہیں۔ محقق اردبیلی یونیورسٹی میں درج ذیل نو فیکلٹیز ہیں، جن میں سے چھ اس کے مرکزی کیمپس میں واقع ہیں:

  1. فیکلٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ انجینرنگ ۔
  2. فیکلٹی آف سائنسز۔
  3. فیکلٹی آف ایجوکیشنل سائنسز اینڈ سائیکالوجی ۔
  4. فیکلٹی آف لیٹریچر اینڈ ہیومینیٹیز۔
  5. فیکلٹی آف سوشل سائنسز۔
  6. فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ نیچرل ریسورسز۔

فیکلٹی آف ایگریکلچر "مشکین" شہر، فیکلٹی آف ایگریکلچرل ٹیکنالوجی اینڈ نیچرل ریسورسز "مغان" شہر اور فیکلٹی آف نیو ٹیکنالوجیز "نمین" شہر بھی اسی یونیورسٹی کی فیکلٹیز کے طور پر تعلیمی کام میں مصروف ہیں۔اسی طرح یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور مربوط کرنے کے لیے اس میں تین تحقیقی ادارے "واٹر اینڈ منرل واٹر انجینئرنگ"، "واٹر مینجمنٹ" اور "زرعی مصنوعات کی صحت اور حفاظت" کے عنوان سے قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس یونیورسٹی میں میڈیسنل پلانٹ بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر بھی فعال ہے۔ بہبود ہیلتھ ریسرچ سینٹر اور انرجی مینجمنٹ ریسرچ سینٹر بھی اسی یونیورسٹی کے دیگر ریسرچ یونٹس ہیں۔ محقق اردبیلی یونیورسٹی میں کل 19 تحقیقی مراکز کام کر رہے ہیں، جو خاص طور پر تحقیقی ضروریات اور خوراک اور زراعت کی صنعتوں کی سائنسی تحقیق میں معاونت کرتے ہیں۔

محقق اردبیلی یونیورسٹی کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں

اس حقیقت کے باوجود کہ محقق اردبیلی یونیورسٹی نے 2020ء سے غیر ملکی طلباء کا داخلہ شروع کر دیا تھا، 2023ء میں مختلف ممالک کے 100 سے زائد طلباء نے اس میں داخلہ لیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے حکام کے مطابق غیر ملکی طلباء کو راغب کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان آئندہ برسوں میں بھی جاری رہے گا، نیز یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کو داخل کرنے کی صلاحیت اور سہولیات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس وقت، "سائنٹیفک اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن" کے نام سے ایک شعبہ محقق اردبیلی یونیورسٹی میں کام کر رہا ہے، اور مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کے انعقاد کے علاوہ، بین الاقوامی علمی، سائنسی، تحقیقی اور کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء کو بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، نیز یہ شعبہ غیر ملکی طلباء کو قونصلر خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح غیر ملکی طلباء کے داخلے ، مختلف ممالک کے اساتذہ اور محققین کو یونیورسٹی کے پروگراموں بالخصوص علمی،سائنسی اور تحقیقی کانفرانسز، سیمنارز اور میٹینگز میں شرکت کیلئے مدعو کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اپنی تعلیم اور سہولیات کے معیار کے مطابق، محقق اردبیلی یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی میں خود کو ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ایک کے طور پر پیش کیا ہے۔ 2023ء میں شائع ہونے والی شنگھائی درجہ بندی کی رپورٹ کے مطابق، یہ یونیورسٹی انجینئرنگ کے اہم شعبے اور میٹریل انجینئرنگ کے شعبے میں ایران کی بہترین یونیورسٹی ہے، جس کا درجہ 400 میں سے 301 ہے۔ ٹائمز کی درجہ بندی رپورٹ میں بھی محقق اردبیلی یونیورسٹی ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں نویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ 2021ء میں شائع ہونے والی آئی ایس سی(ISC)کی درجہ بندی رپورٹ میں بھی محقق اردبیلی یونیورسٹی 700 میں سے 601 کے رینک کے ساتھ زرعی علوم کے میدان میں ایران کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔

نام محقق اردبیلی یونیورسٹی
ملک ایران
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی301
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد12000
غیر ملکی طلباء کی تعداد100
رابطہ04531500000
ویب سایٹhttps://www.uma.ac.ir/

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: