شہید مطہری یونیورسٹی
"وقف" ان مذہبی روایات میں سے ایک اصطلاح ہے جو ایران اور یورپی ممالک میں خاص طور پر سائنسی اور علمی مراکز کے (فری) قیام میں معاونت کے لیے مشہور اصطلاح ہے۔ شہید مطہری یونیورسٹی جو پہلے شہید مطہری ہائی اسکول کہلاتی تھی اور حال ہی میں اسے"شہید مطہری یونیورسٹی"میں پرموٹ کیا گیا ہے، یہ پہلے تہران کا سب سے بڑا سکول تھا جو 100 سال سے زیادہ عرصے سے فعال تھا ۔
شہید مطہری کون ہیں ؟
مرتضی مطہری ایک ایرانی شیعہ عالم دین تھے ، جو اسلامی فلسفہ اور الٰہیات کے پروفیسر، مفسر قرآن کریم اور خطیب تھے، آپ 1919ء میں پیدا ہوئے اور انقلاب سے پہلے تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف تھیالوجی (جو پہلے معقولات اور منقولات کی فیکلٹی کہلاتی تھی) میں پڑھاتے تھے۔ آپ نے ان مجاہدانہ مہمات کے دوران ایک فعال اور موثر کردار ادا کیا جو اسلامی انقلاب کی فتح کا باعث بنیں۔ آپ انقلاب اسلامی کی فتح کے محض چند ماہ بعد ہی ،(1979ء میں ) شہید ہو گئے۔
شہید مطہری یونیورسٹی کی تاریخ
اس عمارت کی تعمیر کا آغاز جہاں پہلے شہید مطہری سکول اور پھر شہید مطہری ہائی سکول واقع تھا، 1878 ء سے شروع ہوا، جب مرزا حسین خان سپہ سالار نامی ایک شخص نے اس ادارے کی زمین پر وقف کے تحت عمارت قائم کی جس کا مقصد مذہبی علوم کا ایک سکول بنانا تھا، جہاں دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم بھی پڑھائے جا ہیں۔ چنانچہ سکول کی عمارت کی تعمیر میں چار سال لگے اور اس کی تعلیمی سرگرمیاں 1891ء میں شروع ہوئیں۔ سکول اور سپہ سالار مسجد اس وقت تہران کے مرکزی علاقوں میں واقع تھی اور یہ دونوں تعمیرات اس وقت ایسی جگہ پر واقع تھیں جہاں رسائی بہت آسان تھی۔ اس سکول کو آج بھی دارالحکومت ایران کے ہائی اسکول اور سب سے بڑی مسجد کے طور پر جانا جاتا ہے، جسکی کی تعمیر میں روایتی ایرانی فن تعمیر کے اصولوں کو پوری طرح سے رعایت کیا گیا ہے، اس حد تک کہ اسے روایتی ایرانی فن تعمیر کے قدیم نمونوں میں سے ایک سمجھا جاسکتا ہے۔ اس مسجد اور ہائی اسکول کی عمارت میں کل آٹھ اونچے مینار ہیں جن کی اونچائی 37 سے 25 میٹر کے درمیان ہے۔ ان میناروں کی بنیادوں کی نصف گول ساخت دیواروں میں بخوبی دیکھی جا سکتی ہے، جو کہ ڈیزائنگ کا ایک دلچسپ شاہکار ہے۔ تمام میناروں کی تعمیر میں اینٹوں کا استعمال کیا گیا ہے اور ان پر بہت خوبصورت ٹائلیں بھی لگائی گئی ہیں ۔ عمارت کے چھ داخلی دروازے ہیں جن کا مرکزی دروازہ عمارت کے مغرب میں واقع ہے۔ مرکزی صحن مربع شکل کا ہے اور اس کے چار برآمدے ہیں۔ صحن کی لمبائی 62 x 63میٹر ہے اور اس کے ارد گرد برآمدے کی اونچائی 18 میٹر سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے صحن کے چاروں طرف چار بڑے باغات ہیں۔ نیز اس عمارت میں ایک چھوٹا صحن بھی بنایا گیا ہے جو عمارت کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔ اگرچہ شہید مطہری ہائی سکول کی لائبریری کو ابتدائی طور پر عمارت کے اصل منصوبے کے تحت بنانے کیلئے نقشہ بنایا گیا تھا، لیکن اس کی ابتدائی تعمیر میں اس نقشے کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، بعد میں، فرانسیسی انجیئیر میکسم سیرو نے اسے اصل عمارت سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کمپلیکس میں شامل کیا۔
شہید مطہری یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں
سکول کے قیام کے برسوں بعد، تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف تھیالوجی اینڈ اسلامک اسٹڈیز نے اسی اسکول میں 1932ء میں "معقولات اور منقولات کی فیکلٹی" کے عنوان سے اپنا ایک تعلیمی پروگرام شروع کیا۔1969ء میں ایک قانون منظور کیا گیا جس کے تحت سپہ سالار ہائی اسکول کا تعلیمی کورس مکمل کرنے والوں کو "علوم قرآن و اسلامی فقہ" اور " علم کلام وحکمت اسلامی " جیسے دو مختلف مضامین میں بیچلر کی ڈگری دی جاتی تھی۔ ایران کے اسلامی انقلاب (1979ء) کی کامیابی اور استاد مطہری کی شہادت (1981ء) کے بعد اس سکول کا نام بدل کر " شہید مطہری ہائی سکول" رکھ دیا گیا۔ اسی سال دینی علوم اور اسلامی سائنسز کی تعلیم کیلئے طلباء و طالبات کو داخل کیا گیا۔ 1987ء میں پہلے کی طرح "اسلامی فقہ و قانون" اور "اسلامی فلسفہ و حکمت" کے شعبوں میں بیچلر کے علاوہ ماسٹر ڈگری سطح کے کورسز بھی متعارف کروائے گئے۔ 1994ء میں "فقہ اور سول قانون"، "فقہ اور فوجداری قانون"، "تقابلی فلسفہ" اور" تھیالوجی و علم کلام" کے شعبوں میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں طلباء کے داخلے شروع ہوئے۔ 2010ء میں اس ہائی اسکول کو "یونیورسٹی" میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اس یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران مشہد (1989ء)، یزد (لڑکیوں کے لیے) اور زاہدان (1997ء) میں بھی تین یونیورسٹی کیمپس قائم ہوئے۔ اس وقت اس یونیورسٹی میں "فقہ و قانون"، "فلسفہ و علم کلام" اور "نفسیات" کی تین فکلیٹیز کام کر رہی ہیں۔ فقہ اور نجی قانون کے دو سہ ماہی خصوصی سائنسی جریدے اور سہ ماہی رہنامون (فلسفہ اور کلام) اس یونیورسٹی کے دو سائنسی جرائد، جن میں سے دو سہ ماہی جرائد کی اشاعت اب بھی جاری ہے۔
نام | شہید مطہری یونیورسٹی |
ملک | ایران |
قسم | حکومتی |
رابطہ | 02133566166 |
ویب سایٹ | https://motahari.ac.ir/fa |