تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

750 سال پہلے (یعنی تیرویں صدی عیسوی میں) تبریز میں ایک یونیورسٹی تھی جسے "ربع رشیدی" (رشیدی کوارٹر) کہا جاتا تھا۔ اس بہت بڑے سائنسی اور تعلیمی کمپلیکس کی بنیاد اس دور کی حکومت کے ایک اہل علم وزیر خواجہ رشید الدین فضل اللہ ہمدانی نے رکھی، چونکہ خواجہ رشید الدین خود بھی ایک ڈاکٹر تھے اس لیے ربع رشیدی میڈیکل کالج کو خاص اہمیت حاصل تھی اور اسے علاقے میں طبی تحقیق اور مریضوں کے علاج کا ایک جدید مرکز سمجھا جاتا تھا۔ اس میڈیکل کالج میں تدریس کا طریقہ یہ تھا کہ ہر ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پانچ سے 10 طلباء کو دو شفٹوں میں صبح (تھیورٹیکل تربیت) اور شام (عملی تربیت) کے حوالے سے پڑھاتا تھا۔ پانچ سال کے بعد طلباء اپنے دور کے طب کا مکمل کورس پڑھ لیتے اور "اجازت" نامی سند حاصل کرتے، جو قریبا آج کے "ڈپلومہ" کے برابر ہے۔ اس ہسپتال اور یونیورسٹی میں ہر مریض کو صفائی، کھانے اور کپڑوں کے لیے تین الگ الگ الاؤنسز ملتے تھے۔ اب سات صدیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز "ربع رشیدی" کی طبی میراث کی وارث ہے اور اس شہر کے لوگوں کو طب اور صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس یونیورسٹی نے باضابطہ طور پر 1947ء میں اپنی طبی سرگرمیاں شروع کیں اور پہلے تعلیمی سال میں اس نے طلباء کی میڈیکل تربیت کے لیے 10 ڈاکٹروں کو باقاعدہ ملازمت دی،نیز اسی سال یونیورسٹی میں پڑھنے کے لیے 75 طلبہ کو بھی داخل کیا گیا۔ دو سال بعد، تدریسی فیکلٹی کو مضبوط کرنے کے لیے 10 ایرانی ڈاکٹروں اور چار آسٹرین ڈاکٹروں کو یونیورسٹی میں مدعو کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی یونیورسٹی ہذا کی نگرانی میں چھ ہسپتالوں نے اپنا کام شروع کر دیا۔ شعبہ مڈوائفری، میڈیکل اسسٹنٹ اور فارمیسی کو تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طبی تعلیمی شعبوں میں بیان کردہ اولین شعبوں میں سے ہیں۔

تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں

اس وقت تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طلباء کی تعداد تقریباً 9 ہزار ہے۔ 890 لوگ اس یونیورسٹی کے تعلیمی عملے کے کل وقتی ممبر ہیں جبکہ 2023ء میں اس یونیورسٹی کے مضامین اور تعلیمی رجحانات پر مبنی شعبوں کی کل تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں 11 فیکلٹیاں ہیں:

  1. فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز۔
  2. فیکلٹی آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری۔
  3. فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز۔
  4. فیکلٹی آف پیرا میڈیکل سائنسز۔
  5. فیکلٹی آف نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز۔
  6. فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فرما سوٹیکل سائنسز۔
  7. فیکلٹی آف ڈینٹل سائنسز۔
  8. فیکلٹی آف ٹریڈیشنل میڈیسنز۔
  9. فیکلٹی آف ریحبلیٹیشن سائنسز۔
  10. فیکلٹی آف ماڈرن میڈیکل سائنسز۔
  11. فیکلٹی آف میڈیکل منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز۔

اس یونیورسٹی کی نگرانی میں کل 32 تعلیمی مراکز اور 30 ​​تحقیقی مراکز کام کرتے ہیں۔ ہر سال، اس یونیورسٹی کے شعبہ ایمرجنسی میں دو ملین سے زیادہ لوگ آتے ہیں۔ نیز، ان مراکز میں کی جانے والی سرجریوں کی تعداد بھی سالانہ 280,000 لوگوں سے بڑھ جاتی ہے۔ تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے ایک خصوصی جریدہ بھی شائع ہوتا ہے۔ اس یونیورسٹی کا قدیم ترین طبی جریدہ جو ابھی تک شائع ہو رہا ہے، اس نے 1951ء میں اپنا اشاعتی کام شروع کیا۔

تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں

یونیورسٹی حکام کے مطابق 2023ء میں اس یونیورسٹی میں 463 غیر ایرانی طلباء زیر تعلیم تھے۔ ہر سال، یہ یونیورسٹی غیر ملکی طلباء کے داخلوں کے لیے اشتہار شائع کرتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں "انٹرنیشنل افیئرز مینجمنٹ" کے نام سے بھی ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جس کا بنیادی کام بین الاقوامی معاہدوں کو انجام دینا اور دیگر ممالک کے علمی و تحقیقی مراکز کے محققین اور اساتذہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس یا کنفرانسز اور سیمینارز منعقد کرنا ہے۔ فی الحال، یہ یونیورسٹی 10 ممالک کے تعلیمی اور تحقیقی مراکز کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ بین الاقوامی درجہ بندی کے لحاظ سے تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 2023ء میں شائع ہونے والے شنگھائی درجہ بندی کے نظام کی رپورٹ میں، یہ یونیورسٹی فوڈ سائنسز اور ٹیکنالوجی کے میدان میں 200 میں سے 151 کے رینک کے ساتھ ایران میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی 300 میں سے 201 رینک کے ساتھ ایران کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ نیز کلینیکل میڈیسن کی فیلڈ میں ( 500میں سے 401 رینک کے ساتھ)، نرسنگ میں ( 300 میں سے 201 رینک کے ساتھ) اور فارمیسی اور فارماسیوٹیکل سائنس میں (500 میں سے 401 رینک کے ساتھ)اس یونیورسٹی کا نام ایران کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز بھی ٹائمز رینکنگ 2023ء رپورٹ میں ایران کی 22ویں بہترین یونیورسٹی کے طور پر خود کو متعارف کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس درجہ بندی میں یہ یونیورسٹی ایران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹیوں میں نویں نمبر پر ہے۔ تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا نام 2021ء میں شائع ہونے والے آئی ایس سی (ISC) رینکنگ سسٹم میں بھی دیکھا گیا ہے،جہاں اس یونیورسٹی کو میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں 600 میں سے 501 اور زرعی سائنس کے شعبے میں 500 میں سے 451 نمبر پر رکھا گیا ہے۔

نام تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی151
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد8500
غیر ملکی طلباء کی تعداد463
رابطہ04133355921
ویب سایٹhttps://www.tbzmed.ac.ir/

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: