رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بروز پیر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عالم اسلام میں پاکستان کی خاص پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم رکوانے کے لئے ایران اور پاکستان مشترکہ اور موثر اقدامات کریں۔