News
مسلم علماء کی عالمی یونین کی ترکی اور ناجائز صیہونی ریاست کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت
مسلم علما کی عالمی یونین نے اپنے ایک بیان میں ترکی اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے اسے مذمت کی۔
ایرانی ہلال احمر تنظیم کی پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے تیار
ایرانی ہلال احمر تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے لیے 100 ٹن ہنگامی رہائش کے سامان بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
کراچی میں سلمان فارسی پارک کا افتتاح/پاک ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم
کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا سلمان فارسی پارک کا ایسے وقت میں افتتاح کہ جب ایران اور پاکستان کا مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم ہوا ہے، دونوں ملکوں کے اچھے اور دوطرفہ تعلقات، نیز دونوں جانب سے روابط کو فروغ دینے کے عزم کی حکایت کرتا ہے۔
استقامتی محاذ دنیا میں ہر جگہ سامراج کا مقابلہ کر رہا ہے: وینیزوئیلا کے صدر کا انٹرویو
وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے حالیہ دورۂ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اپنی حکومت کی سامراج مخالف پالیسیوں پر زور دیا۔ KHAMENEI.IR نے اسی سلسلے میں وینیزوئیلا کے صدر سے گفتگو کی۔
تہران- اسلام آباد تعلقات کا فروع خطی سلامتی اور اقتصادی صورتحال کے فروغ کا باعث ہوگا: صدر رئیسی
ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ جامع تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس تیل، گیس اور بجلی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ضروری صلاحیت ہے۔
ایران نے ایک نیا سیاسی پیکج میز پر رکھا لیکن امریکہ نے ملک کیخلاف قرارداد کی منظوری پر زور دیا: امیر عبداللہیان
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایک نیا سیاسی پیکج میز پر رکھا ہے اور ایران ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کیلئے سفارت کاری اور مذاکرات کی منطق سے دور نہیں ہوگا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کا بلاول زرداری کے سرکاری دورہ ایران پر بیان
پاکستان کے وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر آج بروز منگل اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
حجاج کی حفاظت کی سنگین ذمہ داری میزبان حکومت پر ہے، حج کے اخراجات میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: رہبر انقلاب اسلامی
ادارۂ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنان نے بدھ کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کو انسانی زندگی کا ستون اور انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے اہم پیغاموں اور تعلیمات کا حامل بتایا۔
پیغام آشنا کا 85 واں شماره آن لاین ہوچکا ہے
اردو زبان کا علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ پیغام آشنا کا 85 واں شماره ثقافتی قونصلیت سفارت اسلامی جمهوریہ ایران اسلام آباد کی کاوشوں سے آن لاین شایع ہوچکا ہے۔