کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

صوبہ کرمان ایران کے وسیع صوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہ ایک ایسا صوبہ ہے جس کی سرزمین میں بڑی کانیں اور صنعتیں ہیں۔ پوری تاریخ میں، یہ صوبہ ایرانی تہذیب و تمدن کا گہوارہ سمجھا جاتا رہا اور اس کے دستکاری کے فن پارے اور سیاحتی مقامات دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ آج ایران میں صوبہ کرمان ایک تعلیمی صوبے کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں 110 سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی مراکز اور یونیورسٹیاں فعال ہیں۔ کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ان اعلیٰ تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ یونیورسٹی صوبہ کرمان میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور طبی تعلیم فراہم کرنے کا مرکزی ادارہ ہے اور 1.3 ملین (ایک اشاریہ تین ملین) سے زیادہ آبادی اس کی خدمات سے مستفید ہوتی ہے۔

کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ

1977ء میں 50 طلباء نے کرمان یونیورسٹی میں میڈیکل کے شعبے میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔ یہ کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا نقطہ آغاز تھا۔ تین سال بعد، نرسنگ کے طالب علموں کے داخلے کے ساتھ، کرمان یونیورسٹی میں طبی تعلیم میں توسیع ہوئی۔  جسکے کے بعد 1984ء میں فیکلٹی آف ہیلتھ کی بھی بنیاد رکھی گئی اور بالآخر ایک سال بعد ایران میں میڈیکل سائنسز یونیورسٹیوں کی علیحدگی کے قانون کی منظوری کے بعد کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز باضابطہ طور پر مستقل میڈیکل یونیورسٹی ہو گئی۔ اس وقت، اس یونیورسٹی کے تعلیمی عملے کے ارکان کی تعداد 580 سے زائد ہے۔نیز اس یونیورسٹی کی 9 فیکلٹیز اور تعلیمی یونٹس میں 5400 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اس یونیورسٹی کی فیکلٹیز مندرجہ ذیل ہیں:

  1. -     فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز
  2. -     فیکلٹی آف ڈینٹل سٹڈیز
  3. -     فیکلٹی آف فارمیسی
  4. -     فیکلٹی آف پیرا میڈیکل سائنسز
  5. -     فیکلٹی آف ہیلتھ
  6. -     فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز
  7. -     فیکلٹی آف طب ایران/ایرانی ادویات
  8. -     رازی نرسنگ اینڈ مڈوائفری سنٹر

زرند کالج آف نرسنگ 1992ء سے یونیورسٹی کی ایک شاخ کے طور پر قائم ہے۔ اس کالج نے پہلے تعلیمی بیج میں 15 طلباء کو قبول کیا اور اب یہ طلباء کو صحت اور نرسنگ کے دو شعبوں میں تعلیم دیتا ہے۔ تحقیق کے میدان میں کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی نگرانی میں 26 تحقیقی مراکز کام کر رہے ہیں۔ ان تحقیقی مراکز کی سرگرمیوں کے دوران 720 سے زائد تحقیقی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور محققین کے 1300 سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا ایچ انڈیکس 106 ہے۔ 24 ہسپتال، 9 صحت کے نیٹ ورکس اور علاج و معالجہ کے چار طبی تربیتی مراکز کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ذیلی اداروں کے طور پر فعال ہیں۔ ہیلتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اس یونیورسٹی کے ان خصوصی مراکز میں سے ایک ہے جو 2020ء میں قائم کیے گئے اور ان کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی مراکز کے درمیان علمی ،سائنسی اور ٹیکنالوجی کے بہاؤ کو منظم کرنا اور صحت پر مبنی ٹیکنالوجیز کے میدان میں جدت طرازی کی معاونت کرنا ہے۔ اس پارک کے علاوہ یونیورسٹی گروتھ سنٹر بھی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ٹیکنالوجی یونٹس کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس مرکز نے 2010ء میں اپنا کام شروع کیا اور اپنی سرگرمیوں کے دوران اس نے محققین اور تحقیقی مراکز کو خدمات فراہم کیں۔

کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں

کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا شعبہ"بین الاقوامی امور" ایران سے باہر کی یونیورسٹیوں اور سائنسی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے، غیر ملکی طلباء ،محققین اور اساتذہ کو مدعو کرنے، اور غیر ملکی طلباء کو داخل کرنے کے لیے اشتہار شائع کرنے کا ذمہ دار ہے۔ کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حکام کے مطابق 2023ء کے آغاز میں اس یونیورسٹی میں 211 غیر ایرانی طلباء زیر تعلیم تھے۔اس یونیورسٹی میں "فارن اسٹوڈنٹس افیئرز سیکشن" کے نام سے بھی ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ مربوط طریقے سے فلاحی، تعلیمی اور رہائشی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ یہ شعبہ 2016ء سے کام کر رہا ہے۔ کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے بین الاقوامی درجہ بندی میں خود کو ایران کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک کے طور پر پیش کیا ہے۔ 2023ء میں شائع ہونے والی شنگھائی درجہ بندی کی رپورٹس میں، کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز صحت عامہ کے شعبے میں 400 میں سے 301 ویں نمبر پر تھی، اور اس طرح یہ میڈیکل سائنسز کے میدان میں ایران کی پہلی پانچ یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ ٹائمز رینکنگ کی 2023ء درجہ بندی میں کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا نام ایرانی یونیورسٹیوں میں 15ویں نمبر پر دیکھا گیا ہے۔ اس درجہ بندی میں، کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز مجموعی طور پر 800 میں سے 601 کی رینکنگ کے ساتھ ایران کی میڈیکل سائنس کی یونیورسٹیوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اسی طرح، 2021ء میں شائع ہونے والی آئی، ایس ،آئی (ISC)کی درجہ بندی میں بھی کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو 700 میں سے 601 کے رینک کے ساتھ طب اور صحت کے شعبے میں ایران کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں شمار کیا گیا ہے۔

نام کرمان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی301-400
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد6136
غیر ملکی طلباء کی تعداد211
رابطہ03431325700
ویب سایٹhttps://www.kmu.ac.ir/fa

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: