شہید شمسی پور کالج

شہید شمسی پور کالج

شہید شمسی پور کالج

ٹیکنیکل کالجز کے قیام کا سب سے اہم مقصد مختلف صنعتوں کے لیے درکار ٹیکنیکل  ماہرین کو تربیت فراہم کرنا  ہے۔اس  مقصد کیلئے  ان کالجز کے نصابی کورسز میں، جو عموماً دو سال پر محیط ہوتے ہیں، مختلف کورسز کو تھیورٹیکل (Theoretical)  اور عملی  (Practical)شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ شہید شمسی پور کالج، ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ یونیورسٹی کی اہم شاخوں میں سے ایک کے طور پر، تہران میں واقع ہے اور ٹیکنیکل ماہرین کی تربیت کے میدان میں اس کی ایک طویل تاریخ ہے۔

شہید شمس پور کالج کی تاریخ

شہید شمسی پور کالج کا قیام 1964ء سے میں عمل میں آیا، جس زمانے میں اکاؤنٹنگ کے اعلیٰ ادارے کی بنیاد رکھنے والے"عزیز نبوی" کو ایران میں اکاونٹنگ سائنس(Accounting Science)کے باپ کے طور پر جانا جانے لگا۔ ابتدا میں یہ ادارہ پرائیویٹ تھا اور اس کا مرکز تہران کے شمالی علاقے میں تھا۔ کچھ ہی عرصہ بعد یہ ادارہ "تہران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی" کے نام سے مشہور ہوا۔ اس دوران، ریاستہائے متحدہ آمریکہ کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے مشیر اس ادارے کے انتظامی امور اورٹیکینکل تربیت کے عمل میں مشاور رہے ہیں۔ وزارت تعلیم ایران  کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی خریداری ایک اہم پیشرفت تھی جو 1974 ء میں عمل میں آئی ۔ اس طرح اس ادارے نے حکومتی  اعلیٰ تعلیمی مرکز کے طور پر اپنی سرگرمی جاری رکھیں۔ سنہ  1979ء میں انقلاب  اسلامی کی کامیابی کے بعد اس ادارے کا نام اس کے ایک گریجویٹ شہید سٹوڈنٹ کے اعزاز میں تبدیل کر کے "شہید شمسی پور ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ" کے نام سے مشہور ہوا۔ آخر کار 2010 ء میں اس "ٹیکنیکل ادارے"  کا عنوان بدل کر "کالج" رکھا گیا اور اس ادارے  کا نیا نام "شہید شمسی پور کالج" ہوگیا۔

شہید شمسی پور کالج کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیان

2005 ء سے شہید شمسی پور کالج صرف میل طلباء کو ہی داخلہ دیتا ہے۔ اس وقت اس کالج میں چار ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس وقت چار شعبے بشمول "بیسک اینڈ جنرل سائنسز"، "اکاؤنٹنگ اینڈ منیجمنٹ"، "بجلی اور الیکٹرانکس امور" اور "کمپیوٹرسائنسیز" فعال ہیں۔ جبکہ صنعتی اکاؤنٹنگ، طبی آلات، آڈیٹنگ اور ٹیکس اکاؤنٹنگ،اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایسوسی ایٹ ڈگری(Associate Degree) سطح کے کورسز ، اسی طرح انڈرگریجویٹ (بیچلر) سطح پر فنانشل اکاؤنٹنگ اور کمپیوٹر نیٹ ورکس کورسز، جبکہ کنٹرول انجینئرنگ، کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پروفیشنل انجینئرنگ، انشورنس مینجمنٹ، انڈسٹریل مینجمنٹ، الیکٹرانکس، اکاؤنٹنگ، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے  میں ایسوسی ایٹ ڈگری  اور بیچلر ڈگری  سطح  کے دونوں کورسز پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کالج ہذا کے مختلف گروپوں کی تحقیقی سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے "اکاؤنٹنگ"، "کمپیوٹر" اور "الیکٹرانکس" کی تین علمی اور سائنسی انجمنیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ اس کالج میں "مفت اور ورچوئل ایجوکیشن" کے نام سے ایک شعبہ بھی سرگرم ہے، جو پبلک کورسز اور فاصلاتی تعلیم کے انعقاد میں مصروف ہے۔  تعلیم کو عام کرنا اس شعبے کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ طلباء کے لیے 14 لیبارٹریز دستیاب ہیں تاکہ وہ اپنی تحقیق کے لیے اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔ کالج کی تحقیقی سرگرمیوں کی ذمہ داری  تحقیقی شعبہ کے ہی  ذمہ ہے۔ کالج کے طلباء اور محققین کی تحقیق میں معاونت کے علاوہ، یہ شعبہ تحقیقی اور تعلیمی ورکشاپس کا اہتمام کرتا ہے، لیبارٹریز قائم کرتا ہے، کالج سے باہر کے محققین کو تحقیقی پروگراموں  اور کانفرانسوں میں مدعو کرتا ہے، طلباء اور محققین کی  تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیتا ہے، اور کالج کی پالیسیاں اور تحقیقی حکمت عملی تیار کرتا ہے۔ اس کالج کے طلباء کو دوسرے صنعتی یونٹوں سے جوڑنے کے لیے اس کالج میں ٹیکنیکل یونٹس کا گروتھ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس مرکز کا مقصد اختراعی(ٹیکنیکل) گروہوں اور افراد کے ساتھ خیالات کے تبادلے اور ٹکنالوجیز کے لیے مادی اور خدماتی معاونت فراہم کر کے اپنے خیالات کو عملی شکل دینے کی طرف بڑھنا ہے۔ آئیڈیاز کی کمرشلائزیشن، انٹرپرینیورشپ، معاشی خوشحالی، طلباء اور محققین کیلئے روزگار کے مناسب مواقع پیدا کرنا اور آئیڈیاز بنانے والوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان بات چیت اس شعبے کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ 2022ء کے آخر تک اس شعبے میں سات کمپنیاں اور ٹیکنالوجی یونٹ قائم ہو چکے تھے ۔ اسی طرح انڈسٹری رابطہ یونٹ کے نام سے  کالج کا ایک دوسرا شعبہ بھی سرگرام ہے جو ضروریات کو منظم کرتا ہے اور صنعتوں اور کمپنیوں کی تحقیقی ترجیحات کو کالج کے محققین کے سامنے پیش کرتا ہے۔ اس یونٹ کے ذریعے طلباء کو انٹرن شپ کے لیے صنعتی مراکز کو متعارف کرایا جاتا ہے۔ اس شعبہ کے فرائض میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ سٹڈی کے مواقع کے سکوپ کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتوں کی ضروریات کے مطابق نئے کورسز کے ٹیکنیکل نصاب کو تیار  اورسٹڈی کیلئے  پیش کرے۔

نام شہید شمسی پور کالج
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد4000
رابطہ02191200988
ویب سایٹhttps://shamsipour.tvu.ac.ir/

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: