خواجہ نصيرالدین طوسی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی
خواجہ نصر الدین طوسی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی تہران کی اعلیٰ سرکاری یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور ایران کی پہلی صنعتی یونیورسٹی ہے۔ اس یونیورسٹی کا ابتدائی مرکز 1307 کا ہے جو 1980 میں ثقافتی انقلاب کونسل کی منظوری سے 9 اعلیٰ تعلیمی مراکز کے انضمام کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔
خواجہ نصرالدین طوسی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 11 فیکلٹیز ہیں: الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، ایرو اسپیس انجینئرنگ، انڈسٹریل انجینئرنگ، سروےنگ انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ، ریاضی، فزکس، کیمسٹری۔
اس وقت اس صنعتی یونیورسٹی میں 2 سائنسی مراکز، 194 تحقیقی اور تعلیمی لیبارٹریز، 13 تحقیقی مراکز، 3 تحقیقی گروپ، 6 تحقیقی ادارے، 11 علم پرمبنی کمپنیاں اور 28 گروتھ سینٹر کمپنیاں ہیں جو یونیورسٹی کے خصوصی شعبوں میں کام کرتی ہیں۔
گزشتہ دہائی کے دوران یونیورسٹی کی حکمت عملی کی پالیسیوں کی وجہ سے، حالیہ برسوں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کو تقویت ملی ہے، جس میں یونیورسٹی کے 40 فیصد سے زیادہ طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، یونیورسٹی میں ای لرننگ کورسز تمام ماسٹر ڈگری پروگرام میں فعال ہیں۔ یونیورسٹی نے کئی مشترکہ بین الاقوامی انڈرگریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کورسزکروا کر برطانیہ، فرانس، نایدرلینڈز، جرمنی اور روس کی متعدد یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی مل کر کام کیا ہے۔
نیز، ایرواسپیس انڈرگریجویٹ کورس میں کئی سالوں سے، روسی میتھیاس یونیورسٹی کے ساتھ ایک مشترکہ سرگرمی شروع کی گئی ہے۔ 2020 میں، خواجہ نصر یونیورسٹی کو الیکٹریکل اورمکینیکل انجینئرنگ کے شعبوں میں پہلی بار QS کا درجہ دیا گیا تھا۔ یہ ایرانی یونیورسٹیوں میں ساتویں نمبر پر تھی جبکہ عالمی درجہ بندی میں اسے دنیا کی یونیورسٹیوں میں 450-401 نمبر پررکھا گیا تھا۔ ایشین ٹائمز کی درجہ بندی میں، خواجہ نصرالدین طوسی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، 2019 کی طرح، 2020 میں ایشیائی یونیورسٹیوں میں 201 ویں نمبرپر ہے۔
نام | خواجہ نصيرالدین طوسی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی |
ملک | ایران |
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی | 450 |
قسم | حکومتی |
طلباء کی کل تعداد | 8100 |
رابطہ | +98 21 8888 2991 |
ویب سایٹ | https://en.kntu.ac.ir |