ملا صدرا
"صدر المتألھین" شیرازی کا شمار ان فلسفیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے عالم اسلام میں فلسفیانہ فکر کے دوران نئی گفتگو کی اور نئے مسائل کو بیان کیا۔ ملا صدرا قرآن پاک اور احادیث سے واقف تھے اور انہیں اپنے فلسفیانہ مسائل کے حل کے لیے استعمال کرتے تھے۔ محمد بن ابراہیم قوامی شیرازی المعروف "صدر المتألھین" (ملاصدرا) 979ھ (1588ء) میں شیراز میں پیدا ہوئے۔ خواجہ ابراہیم قوامی (ملا صدرا کے والد) ایک علمی اور انتہائی مذہبی سیاست دان تھے، اور دولت، عزت اور مرتبے کے باوجود ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ دعاوں سے انہیں ایک بیٹا عطا کیا، جو بعد میں ملا صدرا کے نام سے مشہور ہوا۔ فارس کے وسیع علاقے کے حکمران وزیر کا اکلوتا بیٹا ملا صدرا بہترین حالات میں رہتا تھا۔ آپ نے نوعمری کے دور میں ہی اس دور کے جدید عصری علوم کے ساتھ ساتھ، فارسی ادب، عربی، منطق، اصول فقہ، فقہ، الٰہیات اور فلسفہ وغیرہ، جیسے علوم بھی پڑھے۔ ملا صدرا نے ان میں سے کچھ علوم شیراز میں پڑھے، لیکن زیادہ تر علوم اس دور کے دارالحکومت (قزوین) میں پڑھے۔ قزوین میں ان کی ملاقات دو عظیم دانشورں، شیخ بہاؤالدین آملی اور میردماد سے ہوئی اور ان کے درس میں شریک ہوئے۔ صفوی دارالخلافہ کی قزوین سے اصفہان منتقلی کے ساتھ ہی شیخ بہاؤالدین اور میردماد اپنے شاگردوں کے ساتھ اصفہان شہر میں آگئے اور وہاں ہی اپنے دروس کا سلسہ شروع کردیا۔ ملا صدرا، جن کی عمر اس وقت 26 یا 27 سال تھی، کو حصول علم کی کوئی ضرورت نہیں رہی اور وہ فلسفے کی نئی بنیادیں تلاش کرنے کا سوچ رہے تھے اور اپنے مشہور مکتب کی بنیاد رکھی۔
"حکمت متعالیہ" کے بانی
ملا صدرا پر اصفہان میں مذہبی بدعت کا الزام اس وجہ سے لگایا گیا کہ بعض فقہی مسائل میں ان کے خیالات اصفہان کے علماء کی اکثریت سے مختلف تھے، اور انہیں مدرسے سے نکال دیا گیا اور اصفہان سے جلاوطن کر دیا گیا۔ چنانچہ آپ قم چلے گئے اور وہاں پانچ یا سات سال رہے۔ اس عرصے کے دوران انہیں اسلامی تصوف میں دلچسپی پیدا ہوئی لیکن درس و تدریس اور تحقیق کا سلسلہ جاری رکھا۔ اپنی زندگی کے آخری عرصہ میں، وہ شیراز واپس آئے، اور مدرسہ "خان" میں پڑھانا شروع کردیا۔ جہان ملا محمد فیض کاشانی، شیخ عبدالرزاق لاہیجی وغیرہ جیسے بہت سے ممتاز طلباء کی تربیت کی ۔ انہوں نے اس دور میں کتاب "اسفار اربعہ" بھی لکھی جس نے اسلامی فلسفہ کو بدل کر رکھ دیا۔ "اسفار اربعہ" کی چار جلدیں ہیں اور اسے عارفانہ سیر وسلوک کے چار مراحل پر ترتیب دیا گیا ہے۔ کتاب کے نام کا انتخاب "سفرھای چهارگانہ" اسی پر بنیاد تھا۔ یہ کتاب فلسفہ "حکمت متعالیہ" کے اصولوں پر مشتمل ہے۔ "حکمت متعالیہ" کی خصوصیات میں سے ایک عقل اور وحی کی مطابقت ہے، اور انسانی عقل کی تفہیم مادے کی دنیا سے منسلک ہونے کے نتیجے میں وحی اور مذہبی تعلیمات سے متصادم نہیں ہے، اور انسان دنیا سے علوم اور معارف کو اپنے فکری جوہر کے ساتھ حاصل کرتا ہے۔ صوفیاء سے متاثر ہو کر، "صدر المتألھین" نے چار فکری سفروں کی شکل میں عظیم حکمت کو ترتیب دیا:
- عوامی امور یا الہیات کے موضوعات، عرفان کے پہلے سفر کے معنی میں۔
- توحید، الہٰیات، الٰہی صفات یا الہیات کے موضوعات، خاص طور پر تصوف کے دوسرے سفر کے تناظر میں۔
- افعال باری تعالیٰ کے موضوعات، وجود اور عقل کی عمومی دنیا اور تصوف کے تیسرے سفر کے طور پر بطور جوہر محض۔
- تصوف کے چوتھے سفر کے مقابل روح اور قیامت کے موضوعات۔
انسان اور خدا کی دو وجودی سچائیوں پر توجہ مرکوز کرنا اور وجود کے اعلیٰ ترین حکم یعنی خدا سے مربوط ہونے کے لیے انسان کی اونٹولوجیکل پوزیشن پر توجہ دینا "حکمت متعالیہ" کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے۔
ملا صدرا کے علمی آثار
ملا صدرا چھ بار پیدل حج پر گئے۔ ساتویں بار 70 سال کی عمر میں انہوں نے ایک عجیب جوش و خروش سے اس سفر کی کوشش کی۔ ملا صدرا آخری سفر حج کے دوران بیمار ہو گئے اور داعی اجل کو لبیک کہا۔ آپ کے بہت سے علمی آثار اور تصانیف باقی ہیں جو کہ قریباً 50 سے زیادہ علمی آثار شمار ہوتے ہیں اور ان میں سے اہم یہ ہیں: "مفاتیح الغیب"، "الشواہد الربویہ فی المناھج السلوکیہ"، "المشاعر"، "المبداء و المعاد"، "شرح الہدایۃ الاثیریہ"، "حاشیہ الہٰیات شفاء"، "حاشیہ تفسیر بیضاوی"، "اصول کافی کی شرح"، "الواردات القلبیہ"، "جوابات المسائل العویصۃ" ، "القواعد الملکوتیہ"، "کسر اصنام الجاهلیة و تفسیر آیت الکرسی"، "آیت نور کی تفسیر"،" سورہ الاعلیٰ، الحدید، جمعہ، فاتحہ، طلاق، ضحیٰ اور سورۃ البقرہ کے ایک حصے کی تفسیر"۔ کہا جاتا ہے کہ ملا صدرا کی تدفین بصرہ شہر کے پرانے قبرستانوں میں سے ایک میں ہوئی ہے۔ 22مئی، ایران کے قومی کیلنڈر کے مطابق یکم خرداد شمسی کو یوم "ملا صدرا" کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
نام | ملا صدرا |
ملک | ایران |
عرفیت | صدرالمتالهین ملا صدرا |
تصنیف کا سال | 979ھ |
کتاب الحکمة المتعالیہ فی الأسفار العقلیہ الاربعہ کتاب مفاتیح الغیب کتاب التعلیقة علی إلہٰیات الشفاء کتاب الشواہد الربویہ فی المناہج السلوکیہ |