علامہ طباطبائی
سید محمد حسین طباطبائی، جنہیں علامہ طباطبائی کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مفسر، فلسفی، مفسر، فقیہ اور عارف ہیں۔ آپ انیسویں صدی عیسوی (14ویں صدی ہجری) میں ایران کے فکری اور مذہبی ماحول میں پیدا ہوئے اور بااثر شیعہ علماء میں سے ایک تھے۔ علامہ طباطبائی "تفسیر المیزان"، "اسلام میں شیعہ"، فلسفیانہ کتب بشمول "بدایہ الحکمہ"، "نہایہ الحکمہ" اور " اصول فلسفہ و حقیقت پسندی" کے مصنف ہیں۔ آپ نے حوزہ علمیہ قم میں فقہ اور اصول پر توجہ دینے کے بجائے قرآن کریم کی تفسیر اور فلسفہ پر لیکچر دینے شروع کیے۔ جسکی وجہ سے حوزہ علمیہ قم میں علم تفسیر کو رونق ملی ۔آپ کا تفسیر قرآن کریم کی تدریس کا طریقہ منفرد تھا اور قرآن کریم کی تفسیر، قرآن کریم کی ہی روشنی میں کرتے تھے۔
علامہ طباطبائی کی سوانح عمری اور علمی آثار
علامہ طباطبائی کی اپنی "یاداشت" کے مطابق وہ تبریز میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حاج مرزا باقر اور چچا مرزا اسد اللہ تبریز کے عالم تھے۔ سید محمد حسین نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کے اسکولوں سے ہی حاصل کی، پھر آپ نے "طالبیہ سکول" میں داخلہ لیا اور مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی علوم بھی سیکھے اور ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ پھر دینی موضوعات پر مبنی مختلف کتابیں پڑھیں جن میں علم فقہ میں "شرح لمعہ" اور "مکاسب" اصول فقہ میں، "معالم"، "قوانین"، "رسائل" اور "کفایہ" علم منطق میں "کبریٰ" ، "حاشیہ" اور "شرح شمسیہ"، جبکہ فلسفہ میں "شرح اشارات" اور علم کلام میں "کشف المراد" وغیرہ شامل ہیں۔ 1304ھ میں اعلٰی دینی تعلیم کے حصول لیے نجف اشرف تشریف لے گئے اور وہاں آیت اللہ شیخ محمد اصفہانی سے فقہ اور اصول فقہ کے موضوع پر "درس خارج" (تخصص) کا دورہ مکمل کیا۔ نجف اشرف سے ایران واپسی کے بعد 1314ھ میں اپنے آبائی شہر واپس آئے اور 10 سال تک وہاں رہے۔ آپ 1325 ہجری میں تبریز سے قم آئے اور وہاں حوزہ علمیہ قم میں تعلیم حاصل کی اور آیت اللہ سید محمد خوانساری، آیت اللہ سید محمد حجت کوہ کمری جیسے ممتاز اساتذہ سے بھی تعلیم حاصل کی۔ آپ نے آیت اللہ نائینی اور آیت اللہ سید ابوالحسن اصفہانی، آیت اللہ حجت کوہ کمری، حاج مرزا علی طباطبائی تبریزی، سید حسین بادکوبہ ائی اور آیت اللہ سید ابوالقاسم خوانساری سے بھی کسب فیض کیا۔ آپ نے انتہائی متقی شاگردوں کی تربیت کی۔ فرانسیسی فلسفی اور شیعہ عالم ہنری کاربون کے ساتھ علامہ طباطبائی کی علمی ملاقاتوں نے شیعہ مسلک کو یورپین کمیونیٹیز میں متعارف کرانے کی بنیاد رکھی۔ ہنری کاربون کے ساتھ آپ کے مناظرے فارسی، عربی، فرانسیسی اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوئے اور پہلی جلد فارسی زبان میں "شیعہ مکتب" کے عنوان سے شائع ہوئی۔
اسلامی فلسفہ کی ترقی
علامہ طباطبائی مرحوم کے علمی آثار، تحریروں اور تقاریر کے مطابق، ہم آپ کے ذریعے اسلامی فلسفہ کی توسیع کے حوالے سے پانچ محوروں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ پہلا محور اسلامی فلسفہ کی بالیدگی او ر ترقی ہے۔ آپ نے "بدایۃ الحکمہ" اور "نہایۃ الحکمہ" کتابیں تصنیف کر کے اسلامی فلسفے کو فروغ دیا اور نئی جہت دی۔ فلسفہ کی تعلیم، خاص طور پر "حکمت متعالیہ" اور ملا صدرا کا "اسفار"، علم فلسفہ کے میدان میں جو فلسفیانہ اختراعات (16 صورتیں) تھیں اور اسفار پر آپ نے جو حاشیہ لکھا وہ فلسفہ کے متن میں اسلامی فلسفہ کی ترقی میں آپ کے شاہکار اقدامات کا حصہ ہے۔ دوسرا محور، شعبہ الہیات میں، عقائد اور مذہبی علوم ہیں۔ اس تناظر میں، آپ نے فلسفیانہ تائیدات کا استعمال کرتے ہوئے عقیدہ کی بنیادی باتوں کی وضاحت کی۔ اس کے علاوہ، آپ کے ایجنڈے میں تازہ ترین مذہبی مباحث تھیں اور اس سلسلے میں آپ نے "الولایہ"، کتاب "شیعہ اسلام میں" اور "قرآن اسلام میں" جیسی کتابیں لکھیں۔ دوسرا حصہ شبہات کا جواب ہے۔ مرحوم علامہ طباطبائی کے عقیدہ کی بنیاد پر مستقل کتابیں اور علمی کام موجود ہے، جن میں کتاب "وحی یا شعور پراسرار "، "علیؑ اور فلسفہ" وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح علامہ طباطبائی مرحوم نے تفسیر المیزان میں قرآنی آیات اور آسمانی تعلیمات کے تحت مستقل اور مذہبی بنیادوں پر بحث کی ہے۔
علمی اور عملی اخلاق
تیسرا محور بشریات ہے۔ چنانچہ علم بشریات اسلامی علوم کی بنیاد اور محور ہے۔ آپ نے فلسفیانہ اور عارفانہ مدد کے ساتھ بہت سے علمی آثار تصنیف کیے۔ جیسا کہ "دنیا سے پہلے انسان، دنیا میں انسان، دنیا کے بعد انسان" آپ کے علمی آثار ہیں۔ چوتھا محور اخلاقیات کی بحث ہے۔ مرحوم علامہ طباطبائی کے پاس اخلاقیات کی بحث میں دو نئے خیالات اور اختراعات ہیں۔ سب سے پہلے، نظریاتی اخلاقیات کے حصے میں، وہ "نظریہ اعتباریات" تجویز کرتے ہیں اور اس کی بنیاد پراخلاقی تجاویز کی ایک نئی وضاحت کرتے ہیں۔ دوسرے، عملی اخلاقیات کے سیکشن میں، آپ نے "کتاب المیزان" میں تشریح کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا ہے، جہاں آپ نے قرآن کریم کے توحیدی عقیدے کو ذکری اخلاقیات میں بیان کیاہے۔ پانچواں محور انسانیت میں فلسفے کی توسیع ہے۔ آپ نے خاص طور پر سماجیات، سیاسیات، قانون، تعلیمی موضوعات اور بعض اوقات نفسیات کے موضوعات پر مستقل تصانیف کی ہیں اور "المیزان" میں بھی انسانی علوم کے حوالے سے تفصیلی موضوعات کا ذکر کیا ہے۔ 15 نومبرایران کے قومی کیلنڈر کے مطابق 24 آبان شمسی کو علامہ طباطبائی کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
نام | علامہ طباطبائی |
ملک | ایران |
تصنیف کا سال | چودہویں صدی شمسی |
تفسیر المیزان شیعہ اسلام میں بدایہ الحکمہ نہایہ الحکمہ اصول فلسفہ اور روش حقیقت |