کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

انقلاب اسلامی ایران (1979ء) کی کامیابی سے پہلے صوبہ کردستان میں صرف ایک اعلیٰ تعلیمی مرکز تھا۔ یہ مرکز بھی رازی یونیورسٹی آف کرمانشاہ (صوبہ کرمانشاہ کے اعلی تعلیمی مرکز) سے منسلک تھا اور مستقل نہیں تھا۔ اس وقت اس صوبے میں یونیورسٹیوں کے کیمپسز کی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے، جن میں کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز صوبے کا سب سے اہم طبی تعلیم کا مرکز ہے۔ اس وقت صوبے میں زیر تعلیم طلباء کی کل تعداد تقریباً 60 ہزار سے زائد ہے۔

کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ

پہلی بار 1988ء میں ایک تعلیمی اور تحقیقی کمپلیکس کے قیام کے ساتھ صوبہ کردستان میں طبی تعلیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کمپلیکس نے نرسنگ میں بیچلر ڈگری اور مڈوائفری میں ایسوسی ایٹ ڈگری میں طلباء کو داخلہ دیا۔ دو سال بعد، کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا باضابطہ طور پر قیام عمل میں آیا، جس میں آج پانچ فیکلٹیز (طب، پیرا میڈیکل سائنسز، ہیلتھ، ڈینٹل سٹڈیز اور مڈوائفری) ہیں، جو 38 شعبوں میں ایسوسی ایٹ، بیچلر، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر طلباء کو کورسز فراہم کرنے اور پڑھانے میں مصروف ہیں۔ یونیورسٹی کی اکیڈمک فیکلٹی میں 280 ممبران ہیں اور اس کے طلباء کی تعداد 2300 سے زیادہ ہے۔ "سقز ہیلتھ ہائر ایجوکیشن کمپلیکس" بھی اسی یونیورسٹی کی ہی ایک شاخ کے طور پر 2016ء میں قائم کیا گیا اور طلباء کو نرسنگ کے شعبے میں تعلیم دیتا ہے۔ اس یونیورسٹی کے زیر نگرانی 19 سپیشلائزڈ اور سپر سپیشلائزڈ کلینک اور 15 سپیشلائزڈ اور سپر سپیشلائزڈ ہسپتال صوبے کے لوگوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔53 طبی تشخیصی لیبارٹریز، 45 ریڈیو گرافی مراکز، 618 مراکز صحت، 148 شہری اور دیہی مراکز صحت، 112 شہری صحت مراکز اور 43 روڈ اور شہری ایمرجنسی مراکز، اس یونیورسٹی سے وابستہ ہیں جو ساڑھے چھ ملین سے زائد آبادی کو میڈیکل کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا شعبہ "معاونت ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی"اس یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے اہم مرکز ہے۔ ہیلتھ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سینٹر اس شعبہ کے ذیلی یونٹوں میں سے ایک ہے جو تحقیق کے نتائج کو تجارتی بنانے کیلئے صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجیز کے استعمال سے اختراعات کرتے ہوئے محققین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس مرکز میں صحت اور علاج کے مختلف شعبوں میں کئی ریسرچ اور پروڈکشن کمپنیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں محققین اور فعال صنعت کاروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اس شعبے کے تحت "صنعت اور معیارات سے وابستگی " کے عنوان سے بھی ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں

کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ٹائمز کی 2023ء درجہ بندی میں 400 میں سے 351 کی رینکنگ پر ایران کی دوسری بہترین یونیورسٹی کے طور پر اپنا تعارف کروانے میں کامیاب ہوئی۔ ایران کی میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیوں میں اس یونیورسٹی کو اس رپورٹ میں پہلا درجہ دیا گیا ہے۔ درجہ بندی کا یہ نظام تعلیم، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی تناظر کے چار شعبوں میں کارکردگی کے 13 اشاریوں پر غور کرتا ہے۔ کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو حوالہ جات (References) کے لحاظ سے دنیا میں 36 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ 2023ءمیں شائع ہونے والی راؤنڈ یونیورسٹی رینکنگ میں، کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز عالمی یونیورسٹیوں میں 545 ویں اور ایرانی یونیورسٹیوں میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ اس درجہ بندی میں 89 ممالک کی 1200 یونیورسٹیوں کی کارکردگی کے 20 اشاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہر سال، یہ یونیورسٹی غیر ملکی طلباء کے داخلے کے لیے اشتہار شائع کرتی ہے۔ 2023ء میں یونیورسٹی کی طرف سے شائع کردہ آخری اشتہار میں، طلباء کو پیشہ ورانہ جنرل ڈاکٹریٹ، سپشلسٹ ڈاکٹریٹ اور کلینیکل سپشلسٹ ڈاکٹریٹ کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔اس یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کے داخلے مختلف شعبوں کی سہولیات اور صلاحیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

نام کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
ملک ایران
قسمحکومتی
طلباء کی کل تعداد2551
رابطہ08733229494
ویب سایٹhttps://www.muk.ac.ir/Page?pageId=477

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: