لورستان یونیورسٹی
صوبہ لرستان کا شمار ایران کے پہاڑی صوبوں میں ہوتا ہے جہاں موسمیاتی تنوع اس کی سرحدوں میں اچھی طرح سے نظر آتا ہے۔ "لورستان یونیورسٹی" اس صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی مرکز ہے جہاں تقریباً نو ہزار طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس اس صوبے کے دارالحکومت خرم آباد شہر میں واقع ہے اور صوبے کے شہروں میں اس کے چار مراکز سیٹلائٹ مراکز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
لورستان یونیورسٹی کی تاریخ
اگرچہ لورستان یونیورسٹی نے بطور یونیورسٹی اپنی آزادانہ سرگرمیاں 1993ءسے شروع کی ہیں، لیکن اس کی تشکیل 1964ء سے شروع ہوئی، جب "لورستان ہائر ایجوکیشن سنٹر" قائم کیا گیا، جو جندی شاپور یونیورسٹی سے منسلک مراکز میں سے ایک تھا اور اس نے اہواز کے 100 طلباء کو داخلہ دے کر اپنا تعلیمی کام شروع کیا ۔ اس اعلیٰ تعلیمی مرکز کے پہلے طلباء نے انڈرگریجویٹ سطح پر فزکس، کیمسٹری، ریاضی اور حیاتیات کی تعلیم حاصل کی۔ انقلاب اسلامی (1979ء) کی کامیابی کے بعد اس مرکز نے "لورستان ہائر ایجوکیشن کمپلیکس" کے نام سے مستقل طور پر اپنا تعلیمی کام جاری رکھا۔ اگلے ہی چند سالوں میں، صوبہ لرستان میں ایک جامع یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ پیش کیا گیا اور بالآخر 1993ء میں، اس کمپلیکس کو "یونیورسٹی" میں اپ گریڈ کرکے اس پر عمل درآمد کیا گیا۔
لرستان یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں
لرستان یونیورسٹی میں اس وقت آٹھ فیکلٹیز ہیں:
- فیکلٹی آف نیچرل ریسورسز:اس فیکلٹی میں "فاریسٹری"، "پاسچر اینڈ واٹرشیڈ انجینئرنگ" اور "فشری اینڈ انوائرمینٹل سائنس اینڈ انجینئرنگ" کے تین شعبے فعال ہیں۔
- فیکلٹی آف لیٹریچر اینڈ ہیومینیٹیز: اس فیکلٹی میں تقریباً دو ہزار طلباء ہیں اور 80 کل وقتی فیکلٹی ممبران نیز 12 تعلیمی شعبے بھی کام کرتے ہیں۔
- فیکلٹی آف ایگریکلچر:اس تعلیمی مرکز کو یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کے ایک سال بعد ہی فیکلٹی آف ایگریکلچر قائم کی گئی۔ اس فیکلٹی میں کورسز کے موضوعات پیش کرنے اور زراعت کے شعبے میں تحقیق کی رہنمائی کے لیے 10 تعلیمی شعبے بنائے گئے ہیں۔
- فیکلٹی آف بیسک سائنسز:اس فیکلٹی میں تعلیمی رجحانات کے مطابق انڈرگریجویٹ سطح پر 11 کورسز، ماسٹرز کی سطح پر 24 کورسز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر 16 کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔ فیکلٹی آف بیسک سائنسز کی فیکلٹی 78 ممبران پر مشتمل ہے۔
- فیکلٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ انجینئرنگ: اس فیکلٹی میں، جو 2003ء میں قائم ہوئی، آٹھ تعلیمی شعبے ہیں۔
- فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس: "بزنس مینجمنٹ" اور "بزنس اکنامکس" اس فیکلٹی کے پہلے شعبے تھے، جبکہ اب اکاؤنٹنگ کا شعبہ ان دو شعبوں میں شامل کیا گیا ہے تاکہ 15 کل وقتی فیکلٹی اراکین کی موجودگی میں لرستان یونیورسٹی مغربی ایران میں منیجمنٹ اور اقتصادیات کے میدان میں اعلیٰ تعلیم کے اہم مراکز میں سے ایک بن جائے۔
- فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز: صوبہ لرستان میں مویشی پالنے کی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے یہ فیکلٹی 1993ء میں قائم ہوئی۔اس وقت ویٹرنری سائنسز فیکلٹی میں آٹھ تدریسی شعبے فعال ہیں۔
- فیکلٹی آف کیمسٹری:اس فیکلٹی کی تاریخ 1977ءسے شروع ہوتی ہے، جب اس نے لرستان ہائر ایجوکیشن سنٹر کے چار تعلیمی شعبوں میں سے ایک کے طور پر اپنا کام شروع کیا، لیکن کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو فیکلٹی آف بیسک سائنسز سے الگ کر دیا گیا اور اس کی تخلیق بطور کیمسٹری کی فیکلٹی 2022ء میں ہوئی۔ فی الحال اس یونیورسٹی میں 19 فیکلٹی ممبران کل وقتی طور پر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں لورستان یونیورسٹی کے سیٹلائٹ مراکز کے طور پر صوبہ لرستان کے مختلف شہروں میں درج ذیل چار اعلیٰ تعلیمی مراکز قائم کیے گئے ہیں:
- مرکز شہر "کو ہ دشت" : اس مرکز میں "ریاضی اور اسکا استعمال" پڑھایا جاتا ہے۔
- مرکز شہر "الشتر" : یہ لڑکیوں کی تعلیم کا مرکز "کمپیوٹر انجینئرنگ"، "ریاضی اور ایپلی کیشنز"، "بزنس مینجمنٹ"، "انڈسٹریل مینجمنٹ" اور "جغرافیہ" کے شعبوں میں تقریباً 500 طالبات کے داخلے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔
- مرکز" پل دختر": اس مرکز نے 2012ء میں "کمپیوٹر انجینئرنگ، سافٹ ویئر اور زرعی انجینئرنگ پلانٹ میڈیسن اور باغبانی سائنس کے دو شعبوں میں تدریس سے اپنا کام شروع کیا۔ فی الحال اس سنٹر کے شعبوں میں زرعی انجینئرنگ، نفسیات، اکاؤنٹنگ، انگریزی زبان کی تدریس اور اسپورٹس سائنسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پل دختر بھی صوبہ لرستان کا ایک مقام ہے جہاں یہ مرکز قائم ہے۔
- مرکز شہر نورآباد : یہ مرکز بھی لڑکوں کی تعلیم کے لیے ہے اور تقریباً 220 طالبات کو نفسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن اور اکاؤنٹنگ کے تین شعبوں میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔
لرستان یونیورسٹی کی بین الاقوامی سرگرمیاں
لورستان یونیورسٹی نے سال 2023ء میں تقریباً 200 غیر ایرانی طلباء کی میزبانی کی ہے۔ یہ یونیورسٹی تعلیمی اور فلاحی سہولیات میں اضافہ کرکے غیر ملکی طلباء کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ فی الحال، "علمی اور بین الاقوامی رہنمائی" کے عنوان سے ایک شعبہ اس یونیورسٹی کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق امور کو منظم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ غیر ملکی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے علاوہ، یہ شعبہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ میٹنگز، سیمنارز، کانفرانسز اور تعلیمی و تحقیقی معاہدوں کا بھی اہتمام کرتا ہے اور غیر ملکی شخصیات اور اساتذہ کو لورستان یونیورسٹی کے ان پروگراموں میں شرکت کی دعوت بھی دیتا ہے۔
نام | لورستان یونیورسٹی |
ملک | ایران |
قسم | حکومتی |
طلباء کی کل تعداد | 9000 |
غیر ملکی طلباء کی تعداد | 200 |
رابطہ | 06633120106 |
ویب سایٹ | https://www.lu.ac.ir/ |